مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تدریسی عملہ کے لیے تقررات
ایسا لگتا ہے کہ وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘اپنی سبکدوشی سے قبل تمام مخلوعہ جائدادوں پرتقررات کرنے یا کم از کم تقررات کا اشتہار دے کر بے روزگاروں کی اشتہا کو بڑھانے کی فکر میں سرگرداں ہیں۔بہر حال اس کاز کے لیے وائس چانسلر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
یونیورسٹی کا تازہ اعلامیہ گوکہ ابھی تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کیا گیا ہے لیکن توقع ہے کہ یہ اعلامیہ آج یا کل اپلوڈ کردیا جاے گا۔روزنامہ منصف مورخہ ۷/اپریل ۲۰۱۵ میں اس تازہ اعلامیہ کا اشتہار شائع ہوا ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in کو دیکھا جا سکتا ہے۔