مسابقتی دورمیں اردوذریعہ تعلیم طلبہ کسی سے پیچھے نہیں

Share

زریں کہکشاں تہنیتی تقریب

محبوب نگر میں زرین کہکشاں کی تہنیتی تقریب ڈاکٹر بشیر احمدوخان ضیاء کا خطاب

محبوب نگر۔۴/۱پریل(راست)عصر حاضر میں اردوذریعہ تعلیم اور ادب کے فروغ کے سلسلہ میں اردو ادیبوں ا ورشعراء کی کوشش تو جاری ہے ساتھ ہی اردو کے طالب علم بھی مسابقتی میدان میں کسی سے کم نہیں ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں جس کی مثال پالمورو یونیورسٹی ٹاپر ذرین کہکشاں ہے ۔اگر ہما را مظاہرہ اسی طرح جاری رہا تو اردو کا مستقبل کافی روشن ہوگا ان خیالات کا اظہار خان ضیاء صدر تحریک اردو تلنگانہ نے آج کہکشاں ہال محبوب نگر میں تحریک اردو تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپالمورو یونیورسٹی محبوب نگرکی سطح پر گو لڈ میڈل حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طالبہ زرین کہکشاں بنت غلام دستگیر صاحب کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں تہنیتی تقریب کا اہتمام عمل میں لایاگیا اور اس ہونہار طالبہ کو ’’شان اردو ایورڈ2014ء سے نوازاگیا۔پروگرام کے آغاز میں مسٹر

خان ضیاء نے تحریک اردوتلنگانہ کے اغراض و مقاصد کوپیش کیا ۔صدارتی خطاب میں حلیم بابر صدر بزم کہکشاں نے کہا کہ مسلسل محنت و
جستجو سے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے زرین کہکشاں اردو کی ہونہار طالبہ اس کی مثال ہے بچپن سے ہی وہ کافی ذہین ہے علمی میدان میں اپنے خاندان کانام روشن کررہی ہے ہم ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمدپر نسپل المدینہ کالج آف ایجوکشن محبوب نگر نے کہا کہ انسانوں کو امتحان کیلے دنیا میں بھیجا گیا ہے تاکہ مستقبل کیلئے توشہ تیار کریں ۔علم و ادب کا میدان کافی وسعی ہے ہمیں چاہیئے کہ اعلی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اخلاق و آداب سے دنیا میں نام کمائیں۔اردو زبان و ادب کا مستقبل کافی روشن ہے اردو زبان کے طالب علم ا پنی صلاحیتوں سے کامیابی حاصل کریں۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شیخ سیادت علی کنوینرجنوبی ہند مولانا آزاد ایجو کیشنل فاونڈیشن نئی دہلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اردو مدارس اور طلبہ کو تعلیم امداد فراہم کی جارہی ہے لیکن ہم اس سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں کر پارہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلی تعلیم کے میدان میں دستیاب مواقع سے استفادہ کریں، ،انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت سے جدو جہدکریں انہوں نے مولانا آزاد فاونڈیشن کی اسکیمات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔مہمان خصوصی ڈاکٹر قطب سرشار نے اپنے خطاب میں علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ذرین کہکشاں کو مبارکباد پیش کی ۔ پرو گرام کا آغازڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل کی تلاوت سے ہوا۔انجم برہانی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرین کہکشاں کے نانا حضرات نور آفاقی نے اس ہونہار طالبہ کو منظوم تہنیت پیش کی۔صادق فریدی نے نظم سنائی۔ اس موقع پر تحریک اردو تلنگانہ کی جانب سے حلیم بابر،نورآفاقی،ڈاکٹر قطب سرشار،ڈاکٹر شیخ سیادت علی، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر عزیز سہیل کوانکی اردو خدمات پر ادبی ایورڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب کو زرین کہکشاں و بابر شیخ نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر خالق ،جامی وجودی،یوسف بابا،رشید رہبر،غلام دستگیر،عبدالستار و دیگر موجو تھے۔پر وگرام کی کاروائی ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نے چلائی اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
منجانب : ڈاکٹر عزیز سہیل

Share
Share
Share