شعبۂ اردو مانو میں خصوصی لکچر سیریزکاانعقاد

Share

شعبہ اردو مانو

شعبۂ اردو مانو
اے ۔ڈی۔ایف۔ کے تحت خصوصی لکچر سیریز

جرار احمد سکریٹری اے ڈی ایف کے مطابق آج آزاد ڈسکورس فورم،شعبۂ اردو ،مانو کے ذمے داران کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اے۔ڈی۔ایف۔ کے صدر محمد زبیر،نائب صدررئیس فاطمہ، سکریٹری جرار احمد ،جوائنٹ سکریٹری رضوان احمد اور خازن زبیر عالم کے بشمول فورم کے تمام اراکین نے شر کت کی۔اس میٹنگ میں اے۔ ڈی۔ ایف۔ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی نوعیت طے کی گئی جن میں خصوصی لکچر سیریز اور اے۔ڈی۔ایف کا ماہانہ پروگرام شامل ہے۔ 6 تا 10 اپریل توسیعی خطبے (لکچرس سیریز ) شعبۂ اردواسمارٹ کلاس۔01میں منعقد

کیے جائیں گے، جس میں مختلف مو ضوعات پران کے ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔اس ضمن میں’اردو غزل اور تصوف‘(پروفیسرانور معظم)، ’تخلیقی نیم تاریخی اور تاریخی ناول: افتراقات و اشتراکات‘( پروفیسرمجید بیدار)،’ سر سید کے افکار کی عصری معنویت‘ (پروفیسر عقیل ہاشمی)، ’تنقید کے نئے تصورات‘(پرو فیسربیگ احساس )اور’ اردو میڈیا میں تر جمے کی معنویت‘(جناب راجیش رینا)خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں اے۔ڈی۔ایف۔ کے تحت منعقد کیے جانے والے ماہانہ پرو گرام کی تاریخ متعین کی گئی جو 14؍اپریل 2015،بروزمنگل طے پائی ،جس میں طلبہ و طالبات اپنے تحقیقی و تنقیدی مضامین،افسانے و انشایئے اور شاعری کو آزادا نہ طور پر پیش کر یں گے۔تخلیقات اور تنقیدی مضامین کے موصول کیے جانے کی آخری تاریخ ۹ ؍اپریل ہے۔تمام طلبہ و طالبات اور ریسرچ اسکالرس سے درخواست ہے کہ وہ بالاتمام پروگرام میں شریک ہوں۔
رپورٹ : جرار احمد

Share
Share
Share