ڈپریشنDepressionجانچنے کا آسان طریقہ

Share

ڈپریشن

اپنےڈپریشن کی جانچ کیجیے

ڈپریشن آخر ہے کیا؟ حد سے زیادہ افسردگی اور بے دلی کو ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے دور سے گزرتے ہیں جب یہ محسوس ہوتا ہے کہ گویا ہماری زندگی کی کوئی وقعت نہیں۔کسی نجی چیز یا کسی اپنے کو ہمیشہ کے لئے کھو دینا ہمیں یاسیت کی گہری کھائی میں ڈھکیل دیتا ہے۔افسردگی کی گھری دھند کچھ اس طرح ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے کہ ہمارے سوچنے سمجھنے کی قوت گویا منجمد ہوکر رہ جاتی ہے۔جب منفی احساسات وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے شدت اختیار کر لیں تو روزمرہ کے معمول کے مطابق کام کرنا نہ صرف دشوار ہو جاتا ہے بلکہ ناممکن ہو جاتا ہے ۔ہم نادانستہ طور پر علحیدگی اختیار کرلیتے ہیں اور اپنے اطرافایک ایسا حصار کھینچ لیتے ہیں جس کو نہ تو خود پار کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی قریب آنے کی دوسروں کو اجازت دیتے ہیں ۔ان حالات میں صرف ہمدردی اور انسانی سہارا کافی نہیں ہوتابلکہ میڈیکل تھراپی کی ضرورت ہو تی ہے۔عموماً ماناجاتا ہے کہ خواتین اس عارضے سے متاثر ہوتی ہیں۔قارئین کی سہولت کے لئے ایک چھوٹا سا ٹسٹ مرتب کیا گیا ہے ۔سوالات کا جواب صرف ہاں یا نہ میں دیں۔پھر خود دیکھیں آپ کی سوچ کا ڈھنگ و نظر کیا ہے ۔

۱۔ کیا آپ کے بدن میں ہمیشہ درد رہتا ہے؟
۲۔ جسمانی ورزش نہ کرنے کے باوجود پسینہ آتا ہے ؟
۳۔ کیا آپ اکثر غمگین و اداس رہتی ہیں؟
۴۔ کیا آپ کو بے خوابی کی شکایت ہے؟
۵۔ کیا آپ کو اکثر بھولنے کی شکایت رہتی ہے؟
۶۔ کیا آپ کے مزاج میں حد سے زیادہ چڑچڑاپن ہے؟
۷۔ کیا پچھلے چند ماہ میں آپ کا وزن بڑھ یا گھٹ گیا ہے؟
۸۔ کیا آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے؟
۹۔ کیا آپ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پاتیں؟
۱۰۔ کیا آپ کو اکثر سردرد کی شکایت رہتی ہے؟
۱۱۔ کیا آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ دل بھر کر روئیں ؟
۱۲۔ کیا آپ ماضی و مستقبل کے بارے میں حد سے زیادہ سوچتی ہیں ؟
۱۳۔ کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ کے مر جانے سے دوسروں کی پریشانی کم ہو جائے گی یا اطمنان سے رہیں گے؟
۱۴۔ اگر ’’ہاں ‘‘ میں آپ کے جوابات سات 7 سے کم ہیں تو آپ قطعی ڈپریشن کا شکار نہیں ہیں۔اگرمثبت جوابات سات 7سے زیادہ۰ ہوں تو آپ کو اپنے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔
کیوں کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور یہ ڈپریشن یوں ہی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتا بلکہ کسی مہر نفسیات ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائیں۔

Share

One thought on “ڈپریشنDepressionجانچنے کا آسان طریقہ”

Comments are closed.

Share
Share