دکن میں ڈاکٹرعلی احمد جلیلی کی ادبی خدمات۔ سمینار

Share

علی احمد جلیلی

ایک روزہ قومی سمیناسر و مشاعرہ
دکن میں ڈاکٹر علی احمد جلیلی کی ادبی خدمات

DR.ALI AHMED JALEELI LITERATURE WORK IN DECCAN
بتاریخ10مئی2015ء بروز اتوار ‘بمقام: محبوب نگر
بہ تعاون:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان‘ نئی دہلی
زیر اہتمام:عابد علی خاں میموریل اکیڈیمی محبوب نگر
شہر محبوب نگر :
شہرمحبوب نگر قدیم زمانے سے گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔اس شہر کا سابقہ نام پالمورو تھاجس کو بعد میں تبدیل کرتے ہوئے محبوب نگر آصف سادس میر محبوب علی خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ریاست تلنگانہ وآندھرا پردیش کے تاریخی مقامات میں محبوب نگر اپنی ایک علحدہ شناخت رکھتا ہے۔ریاست آندھرا پردیش سے جوڑا یہ ضلع ریاست تلنگانہ کا رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ضلع ہے۔ یہ شہر ہمہ

لسانی اور ہمہ تہذیبی و ثقافتی ورثہ کا گہوارہ ہے۔حالیہ عرصہ میں یہاں ریاستی سطح کی جامع ’’پالمورو یونیورسٹی‘‘ قائم کی گئی ہے۔لیکن ابھی تک اس جامعہ میں اردو کا شعبہ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے جس کے لیئے ہماری سو سائٹی ودیگر ادارے نمائندگی کے ذریعہ اعلی عہدداروں موثر نمائندگی کررہے ہیں۔ضلع محبوب نگر اُردو زبان و تہذیب کا علمبردار شہرہے۔ علاقے کے بیشتر لوگ اردو سے واقف ہیں۔ اور یہاں کے اردو تعلیمی ادارے اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار کے لئے ساری ریاست میں مشہور ہیں۔ اس شہر سے اُردو کے کئی نامور شعرا ء اور ادباء نے ملک گیر سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔یہاں کے تعلیمی اداروں میں سیکڑوں طلباء و طالبات اردو ذریعہ تعلیم سے، اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اردو کی ادبی انجمنوں کے ذریعہ ادبی اجلاس،سمینار،مشاعرے اور دیگر تہذیبی و ثقافتی سرگرمیاں محبوب نگر میں اُردو زبان و ادب کو فروغ دے رہی ہیں۔
عابد علی خاں میمو ریل اکیڈیمی ایک تعارف:
عابد علی خاں میموریل اکیڈمی محبوب نگر کا قیام 1994ء میں جناب عابد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد کے انتقال کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ جو کہ رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ جو محبوب نگر میں علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔اور مختلف ادبی پروگراموں کے ذریعہ اردو کو فروغ دینے کی انتھک جدوجہد کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک روزہ سمینار و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس سمینار کا موضوع دکن کے مایہ نازاستاد سخن’’ ڈاکٹر علی احمد جلیلی ‘‘فرزند فصاحت جنگ جلیلؔ کی ادبی خدمات کو اجاگر کرنے اور انکی خدمات کا اعتراف کرنے کے سلسلہ میں رکھا گیا ہے ۔موضوع’’ دکن میں ڈاکٹرعلی احمد جلیلی کی ادبی خدمات‘‘
ڈاکٹر علی احمد جلیلی محبوب نگر میں کم وبیش ۲۵سال تک درس وتدریس سے وابستہ رہے ان کی نگرانی میں مختلف ادبی انجمنوں نے محبوب نگر کے ادبی ماحول کو پروان چڑھایااور اپنی سرگرمیاں انجام دی جس کے باعث آج محبوب نگر میں ادبی ماحول برقرار ہے۔ اس سمینار میں ملک بھر کے یونیورسٹی و کالج اساتذہ و طلباء‘ریسرچ اسکالرس‘شاعروں و ادیبوں‘صحافیوں اور تمام محبان اردو کو الما س فنکشن ہال محبوب نگر میں 10مئی2015ء میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی سے منظورہ منعقد ہونے والے ایک روزہ مجوزہ قومی اردو سمینار و مشاعرہ میں شرکت اور مقالوں کی پیشکشی کے لئے مسرت کے ساتھ مدعو کرتا ہے.
سمینار کے مقاصددرج ذیل ہیں:
*ڈاکٹر علی احمد جلیلی کے ادبی خدمات و کارناموں کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو اردو کے اس عظیم خدمت گزار کی خدمات سے واقف کروانا۔
*ڈاکٹرعلی احمد جلیلی کے فن پر روشنی ڈالتے ہوئے شاعروں و ادیبوں میں ہمت ،حوصلہ اور صالح ادب کو پروان چڑھانا۔
*سمینار میں شریک اردو کے دانشوروں‘محققین‘ اساتذہ و طلبا اور اردو عوام کے درمیان موضوع سے متعلق معلوماتی فضاء مہیا کرانا۔اور معلوماتی مقالوں کی پیشکی اور مباحث کے ذریعے سیر حاصل گفتگو کرنا اور مثبت نتائج تک پہونچنا۔*نوجوان طلباء اور اردو کی نئی نسل اور عام آدمی کو اردو ادب کے قیمتی ادبی و تہذیبی سرمایے سے واقف کروانا۔*عصر حاضر کے بدلتے سماجی و تہذیبی ماحول میں ادیبوں کی ذمہ داری سے واقف کرانا اور سماج میں بہتر اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے صالح ادب کی تشکیل پر زور دینا۔*اردو کی بقا کیلئے اس کے چمن کی خونِ جگرسے آبیاری کرنا۔
سمینار میں مقالوں کی پیشکشی کے لئے موضوعات:
*ڈاکٹر علی احمد جلیلی فن اور شخصیت*ڈاکٹر علی احمد جلیلی فن کے آئنہ میں *ڈاکٹر علی احمد جلیلی کی غزلوں میں تہذیبی قدریں*ڈاکٹر علی احمد جلیلی بہ حیثیت نقاد* غالب ایک مطالعہ کا تجزیہ*اردو شاعری او ر ڈاکٹر علی احمد جلیلی*نئی غزل میں منفی رحجانات کا تنقیدی جائزہ*ڈاکٹر علی احمد جلیلی کے شاعری کی تہذیبی اہمیت*مثنوی بت خانہ جلیل کا تجزیاتی مطالعہ*دکن کی تہذیب و روایات اورڈاکٹر علی احمد جلیلی
سمینار میں شرکت کے قواعد وضوابط:۔
ایک روزہ قومی سمینار میں کالج، یونیورسٹی، اساتذہ،ریسرچ اسکالرس و دیگر افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ مقالہ نگار زیادی سے زیادہ A4 کے چار صفحات پر اپنا مقالہ ان پیج 15 فانٹ میں کمپوز کرکے کنوینر سمینارو آرگنائزار سکریٹری کو بہ ذریعہ ای میل 25 اپریل 2015 سے قبل روانہ کردیں ۔ اصل مقالہ کے ساتھ سمینار میں پڑھنے کے لئے مقالے کی تلخیص بھی ایک صفحہ یا دو صفحہ کی روانہ کریں۔
EMAIIL:

:9966937454,9299655396موبائیل
رجسٹریش فیس برائے اساتذہ: 300روپئے،
برائے ریسرچ اسکالرس:200روپئے
نوٹ: شرکاء کو اپنے خرچ پر سمینار میں شرکت کرنا ہوگا۔سوونیر کے خواہش مند افراد100روپئے اضافہ دے کر سونیر حاصل کرسکتے ہیں۔
کنوینر: حلیم بابرؔ ، معا ون کنوینر: ڈاکٹر سلیم عابدیؔ ،
آرگنائزار سکریٹری :ڈاکٹر عزیز سہیل
مجلس مشاورت:جناب پروفیسر عقیل ہاشمیؔ ، جنابپروفیسر مجید بیدارؔ ،جناب نورآفاقیؔ ،جناب ظہیر ناصریؔ ،جناب سید نصیرالدین،ڈاکٹر شیخ سیادت علی،ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم،جناب نادرالمسدسی

Share
Share
Share