تحریک تلنگانہ اردو کی جانب سےزرین کہکشاں کی تہنیتی تقریب
محبوب نگر۔2۱پریل(راست)ڈاکٹرعزیز سہیل معتمد ادراہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب تحریک اردو تلنگانہ کی جانب سے پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر ٹاپر پانچ مضامین میں کالج کی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طالبہ زرین کہکشاں بنت غلام دستگیر صاحب کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں مسٹر خان ضیاء صدرتحریک تلنگانہ اردو جگتیال اس ہونہار طالبہ کو ’’شان اردو ایورڈ2014ء سے نوازیں گے اور تہنیت فرمائیں گے۔ اس ضمن میں تہنیتی تقریب منعقد کی جائیگی۔ جس کی صدارت جناب حلیم بابر صاحب صدربزم کہکشاں محبوب
نگرفرمائیں گے۔ مہمانان میں جناب محمد وزیر صاحب وائس پرنسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر،ڈاکٹرشیخ سیادت علی صاحب کنوینر جنوبی ہند مولانا آزادایجوکیشنل فاونڈیشن ،ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن ،کہنہ مشق شاعر جناب نور آفاقی صاحب شرکت فرمائیں گے۔ سالانہ امتحانات میں ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر اردو میڈیم بی اے (HEP)گروپ کی طالبہ زرین کہکشاں بنت جناب غلام دستگیر نے1200نشانات کے منجملہ 1092نشانات حاصل کرتے ہوئے پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر کے سوشیل سائنس کے شعبہ میں اولین مقام حاصل کیاہے۔وہ ایک محنتی طالبہ ہے جو سیاسیا ت میں ڈاکٹر یٹ کا ارداہ رکھتی ہیں۔حالیہ دنوں ایم وی ایس ڈگری کالج کے پچاس سالہ سالانہ جلسہ میں زرین کہکشاں کو منجملہ 6مضامین میں سے 5مضامین میں گولڈ میدل و نقد ۵ہزار روپئے عطا کئے گئے ۔اس موقع پرمسٹر خان ضیاء صدر تحریک اردو تلنگانہ نے اہلیان محبو ب نگر سے شرکت کی پر خلوص خواہش کی ہے۔
منجانب:ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل