مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تقررات کے لیے تازہ اعلامیہ
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تقررات کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔گزشتہ دنوں وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اعلامیہ جاری ہوا تھا۔تازہ اعلامیہ میں رجسٹرار ‘فینانس آفیسر ‘کنٹرولرآف ایکزامنیشنس اور لائبریرین جیسے اہم پوسٹس پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے اردو یونیورسٹی کسی نہ کسی حوالے سے موضوعِ بحث رہی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ سے اردو یونیورسٹی کےغیر تدریسی عملہ کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔حیرت ہے کہ میڈیا نے ابھی تک یہ خبر نہ تو شائع کی ہے اور نہ ہی ٹیلی کاسٹ یا براڈ کاسٹ کی ہے۔ اس کے باوجود وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں کا تقررات کے لیے تازہ اعلامیہ کا جاری کرنا‘ایک نہایت خوشگوار اقدام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کام کرنے والے لاکھ مخالفتوں کے باوجود اپنا کام کرجاتے ہیں ۔عموماً کوئی بھی وائس چانسلر اپنی سبکدوشی سے چھ ماہ قبل اہم فیصلے لینے سے گریز کرتا ہے۔ویسے پروفیسر محمد میاں ۱۲ مئی ۲۰۱۵ کو بحیثت وائس چانسلر کے سبکدوش ہورہے ہیں۔ایسے میں تقررات کے اعلامیہ کا جاری ہونا اس بات کااشارہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں کی خدمات میں مزید ایک دو سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔