مینا کماری ۔ شاعری سے اداکاری تک
تاریخ پیدائش : یکم اگست 1932ء۔ ۔ ۔ تاریخ وفات : 31 مارچ 1972ء
مینا کماری کا اصل نام تو مہ جبیں بانواور تخلص ناز تھا۔مگر عوام انہیں ایک فلمی اداکارہ کے طور پر ہی زیادہ جانتی ہے۔انہوں نے بے شمار فلمیں بنائیں ‘بے حد شہرت حاصل کیں اور بہت دولت کمائی مگر ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی زیادہ ڈسٹرب تھی۔
یہ پہلی اداکارہ ہے جس نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ اور یہ ایوارڈ فلم بیجو باوارا پر ملا تھا۔ بیجو باورا ہی وہ پہلی فلم تھی جس نے مینا کو شہرت اور پہچان دی-وہ ایک بہت بڑی اداکارہ تھی فلمی صنعت کے آسمان پر ایک چاند کی طرح اس کی جگمگاہٹ محسوس ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ ایک ایسی شاعرہ ، جس کے درد بھرے ٹوٹے دل سے صدائیں نکلتی تھیں۔
غزل:
آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہو گا
ورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہو گا
ذرے ذرے پہ جڑے ہوں گے کنوارے سجدے
اک اک بت کو خدا اس نے بنایا ہو گا
پیاس جلتے ہوئے ہونٹوں کی بجھائی ہو گی
رستے پانی کو ہتھیلی پہ سجایا ہو گا
مل گیا ہو گا اگر کوئی سنہرا پتھر
اپنا ٹوٹا ہوا دل یاد تو آیا ہو گا