واشنگٹن، جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف کوپن ہیگن اور کوپن ہیگن یونیورسٹی اسپتال کے تعاون سے کئے گئے ایک مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
یونیورسٹی کے کلنکل بایو کیمیکل محکمہ کے ڈاکٹر پیٹر برونڈم جیکوبسن نے کہا، اب ہم نے وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی بیماریوں اور اس سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق کا مطالعہ کر لیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کو دل کا دورہ پڑنے اور دیگر متعلقہ بیماریاں ہونے اور دل کے دورے سے ہلاک ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی کا تعلق روایتی طور پر کمزور ہڈیوں سے ہوتا ہے۔
دیگر جائزوں میں بھی پایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے اور یہ سبھی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
۲۔
ڈنمارک کے کوپن ہیگن یونیورسٹی اسپتال کے ریسرچرس نے پایا ہے کہ خون میں وٹامن ڈی کی سطح کا تعلق دل کی دو بیماریوں … مایوکارڈیئل انفراکشن اور اشچیمک ہارٹ ڈیزیز سے ہوتا ہے۔
ریسرچرس نے 10,170 خواتین اور مردوں کو وٹامن ڈی پر مشتمل خوراک کے بغیر ان کے خون میں بیسلائن سیرم 25 ہائڈوکسی وٹامن ڈی کا مطالعہ کیا۔ ان لوگوں کی صحت پر 29 سال نظر رکھی گئی۔ ان میں سے 3100 لوگوں کو اشچیمک ہارٹ ڈیزیز جبکہ 1625 لوگوں کو مایوکارڈیئل انفراکشن کی پریشانی ہوئی۔ 6747 لوگوں کی موت ہو گئی