تلنگانہ کے چیف منسٹر ۔ چندر شیکھر راؤ کی شعر گوئی
تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ نے ا سمبلی میں آج اپنی اردو دانی اور شعر فہمی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بجٹ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے اقلیتوں اور اردو کے مسائل پر اردو زبان میں جواب دیتے ہوئے اردو سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا
۔ چیف منسٹر کی شستہ اردو اور روانی کو دیکھ کر ایوان میں موجود تمام ارکان حیرت میں پڑ گئے۔
کے سی آر نے تقریر کے دوران جامعہ نظامیہ کو آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے رقم کی منظوری کا حوالہ دیا اور کہا کہ جامعہ نظامیہ تاریخی ادارہ ہے جس کے فارغین میں سابق چیف منسٹر بورگل رام کرشن راؤ اور باگا ریڈی جیسے قائدین شامل ہیں۔
کے سی آر نے اپنی تقریر کا اختتام مخدوم محی الدین کے اس شعرپر کیا:
حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے