ان پڑھ دولھا نہیں چلے گا۔

Share

ان پڑھ دولھا نہیں چلے گا

ان پڑھ دولھا نہیں چلے گا

شادی منڈپ میں دلھن نے رشتہ توڑدیا

کہا جاتا ہے کہ علم کا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہر انسان کو کم از کم پڑھنا ‘لکھنا اور عام ریاضی سے واقفیت لازمی ہے۔وہ دن ہوا ہوے جب لڑکیاں چپ چاپ بڑے بزرگوں کی باتیں مان لیا کرتی تھیں اور جہاں شادی طئے کی جاتی تھی وہاں وہ شادی کرلیتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

ریاضی کا اچھا ہونا زندگی میں کتنی اہمیت رکھتا اس کا شاید آپ کو اندازہ نہ ہو لیکن ایک دُلہا کو ریاضی میں کمزور ہونا اتنا مہنگا پڑ گیا کہ دلہن نے اس سے شادی ہی کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد بے چارے دُلہا میاں کو منہ لٹکائے خالی ہاتھ ہی گھر جانا پڑا۔

میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گاؤں رسول آباد میں شادی کی تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل اچانک دلہن کو اس بات کی خبر پہنچ گئی کہ اس کا دُلہاپڑھا لکھا نہیں بلکہ اس کی تعلیم سے متعلق دُلہا کے والدین نے جھوٹ بولا تھا، اس بات کی خبر ملتے ہیں دلہن پریشان ہوگئی کیونکہ اس کے لیے یہ بات ناقابل برداشت تھی اسی لیے دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

دولہن نے اس کام کے لیے اپنے کزن کا انتخاب کیا جس نے دُلہا کا امتحان لینے کے لیے اس سے ایک آسان سا ریاضی کا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 15+6 کتنے ہوتے ہیں، بس اس سوال کا پوچھے جانا تھا کہ دُلہا کے اوسان خطا ہوگئے اور اس نے ہڑبڑا کر جواب میں 17 کا ہندسہ داغ دیا جسے سنتے ہی دلہن تو جیسے سکتے میں آگئی ہوبس پھر اس نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے شادی سے انکار کردیا اور یہ کہہ کر تقریب سے اٹھ گئی کہ وہ ایک ان پڑھ شخص سے شادی نہیں کر سکتی۔
دُلہن کی جانب سے انکار کے بعد دولہے والوں نے لڑکی کو منانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن نے اپنے نا ہونے والے شوہر کو جاہل کا طعنہ دے کر شادی سے صاف انکار کردیا جس کےبعد تقریب میں آئے مہمانوں کو شادی سے پہلے دیئے گئے تمام تحفے بھی واپس لوٹا دیئے گئے۔

Share

One thought on “ان پڑھ دولھا نہیں چلے گا۔”

Comments are closed.

Share
Share