ماہرعروض ودکنیات جناب بدیع حسینی کا سانحہ ارتحال

Share

ماہرعروض ودکنیات جناب بدیع حسینی کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد۔ اردو کے ممتاز شاعر ‘محقق ‘ نقاد ‘ ماہر دکنیات اور شفیق استاد جناب بدیع حسینی کا طویل علالت کے بعد آج ۱۳ مارچ سہ پہر انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی نے پڑھائی اور متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جناب بدیع حسینی نے درس و تدریس کا آغاز اورینٹل اردو کالج حمایت نگر حیدرآباد میں ۱۹۶۹ء سے کیا جبکہ ۱۹۸۴ء میں ملازت سےسبکدوش ہوے۔آپ کا شمار ماہر دکنیات میں ہوتا تھا اور فن عروض پر بھی آپ کو غیر معمولی قدرت حاصل تھی۔آپ کی تصانیف میں شمائل الاتقیاء اور دکن میں ریختی کا ارتقا قابل ذکر ہیں۔جناب بدیع حسینی ‘نامور محقق ڈاکٹر حسینی شاہد کے چھوٹے بھائی تھے۔
اس موقع پر اورینٹل اردو کالج حمایت نگر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محترمہ نکہت آرا شاہین ‘جناب رضی اللہ حسینی‘ڈاکٹر ذوالفقار محی الدین صدیقی ‘ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی اور تمام نے اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

Share
Share
Share