اردو یونیورسٹی میں’’مسلمان،جمہوریت اورذرائع ابلاغ:چیلنجس وامکانات‘بین الاقوامی کانفرنس

Share

manuu1
’’مسلمان، جمہوریت اور ذرائع ابلاغ: چیلنجس و امکانات‘‘
اردو یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس
حیدرآباد، 12؍ مارچ(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری پورے زور و شور سے جاری ہے اور قطعی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ پروفیسر احتشام احمد خان، صدر شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کے بموجب ملک بھر میں اپنی نوعیت کی اس منفرد دو روزہ عالمی کانفرنس کا اصل موضوع ’’مسلمان جمہوریت اور ذرائع ابلاغ: چیالنجس اور امکانات‘‘ ہیں، جو 17 اور 18؍ مارچ کو اردو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد مسلمان اور میڈیا میں ان کی تصویر کشی، غلط تصویر کشی، میڈیا میں اسلام کے متعلق غلط فہمیاں اور جانبداری کے علاوہ آزادانہ معاشی پالیسیوں کے بعد میڈیا کے سفر جیسے موضوعات پر مباحثہ ہوگا۔ اس عالمی کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان اور دیگر ملکوں سے نامور صحافی اور صحافت کے پیشہ تدریس سے وابستہ بڑی بڑی شخصیات نے اپنی شرکت کی توثیق کی ہے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس ڈی ڈی ای آڈیٹوریم

میں 17؍ مارچ کو صبح 10 بجے مقرر ہے جس میں پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر کے علاوہ کلیدی خطبہ شیکھر گپتا، نامور صحافی دیں گے جبکہ اخبار دی ہندو کے سابق ایڈیٹر ان چیف این رام مہمانِ خصوصی ہوں اور راج دیپ سردیسائی، اینڈیو میک السٹر کے علاوہ نجم سیٹھی اور امتیاز عالم پاکستان مہمانانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ضمنی موضوعات مسلمان اور بین الاقوامی میڈیا، مسلمان فرقہ واریت اور ہندوستانی میڈیا، اردو اور ہندوستانی میڈیا، مسلمس، اردو میڈیا اور مسلم سیاست، مسلم سیکولر جمہوریت اور میڈیا جیسے موضوعات پر نجم سیٹھی، کنگ شک ناگ، جاوید نقوی، پروفیسر فیضان مصطفی اور ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک جیسے نامور افراد اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ ’’اقلیتیں اور میڈیا‘‘ کے موضوع پر 17؍ مارچ کو ہی ایک مباحثہ ہوگا جس میں این رام، سیما مصطفی، مہمل سرفراز، نجم سیٹھی، پروفیسر فیضان مصطفی، امتیاز عالم، ونود شرما، سواپن داس گپتا، ظفر محمود، شیکھر گپتا، شیشادری چاری اور شاہد صدیقی شرکت کریں گے۔ اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں ملک بھر سے سرکردہ صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جن میں آشیش جیکب، ظفر آغا، انجم راجہ بلی، کمار کیٹکر، ہلال احمد، راجیش رائنہ، شیشادری چاری اور شاہد صدیقی کے علاوہ سید امین جعفری، نسیم عارفی، سید وقار الدین، عبدالسلام عاصم، اسلم فرشوری، سنجے دیویدی، اشوک ملک، آکو شریواستو، کمال فاروقی، معصوم مراد آبادی، حسام صدیقی، پروفیسر شافع قدوائی، سید فیصل علی، خان لطیف محمد خان اور تحسین منور شامل ہیں۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی اجلاس 18؍ مارچ کو شام 5 بجے مقرر ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر پروفیسر احتشام احمد خان کانفرنس پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر

Share
Share
Share