اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی فالوآن کورسز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں31مارچ تک توسیع
حیدرآباد، 11؍ مارچ(پریس نوٹ) نظامت فاصلاتی تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فالو آن کورسیز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 31مارچ 2015 تک توسیع کی گئی ہے۔اس کے لیے طلبہ کو دیرانہ فیس(late fee) بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔فالو آن کورسیزمیں رجسٹریشن سے مراد گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن سال دوم یا سال سوم میں رجسٹریشن ہے۔ یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت جاری پوسٹ گریجویشن (ایم اے اردو، انگریزی، تاریخ اور اسلامیات)سال دوم اورانڈر گریجویٹ (بی اے، ایس سی، بی کام ) کورسیز کے سال دوم اور سوم میں رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ31 مارچ2015مقرر کی گئی ہے۔ قبل ازیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31دسمبر 2014 تھی لیکن جموں وکشمیر میں سیلاب کے پیش نظر امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ طلبہ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹڈی سنٹر سے رابطہ کرکے جلد از جلد سال دوم یا سال سوم میں اپنا رجسٹریشن کرالیں گے۔اس کے بعد کسی بھی صورت میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات متعلقہ اسٹڈی سنٹر کوآرڈنیٹر یا ریجنل سنٹر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر