تلنگانہ ایمسٹ امتحان کی تاریخ 14 مئی

Share

telengana

تلنگانہ ایمسٹ امتحان 14 مئی کو ہوگا

حیدرآباد /20 فروری – ریاست تلنگانہ میں ایمسیٹ 2015 ء کے انعقاد سے متعلق تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں 25 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ 14 مئی کو امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ جبکہ 28 فروری سے آن لائین درخواستوں کے داخل کرنے کا عمل جاری کیا جائے گا ۔ اس بات کا اعلان آج یہاں چیرمین ہائیر ایجوکیشن کونسل مسٹر پاپی ریڈی ، کنوینر ایمسیٹ تلنگانہ مسٹر رمنا راؤ انچارج وائس چانسلر جے این ٹی یو کوکٹ
پلی شریمتی پروفیسر شائیلاجہ رامیر نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے ایمسیٹ 2015 کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے مطابق 25 فروری کو نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 28 فروری سے امیدواروں کو درخواستوں کے آن لائین کا آغاز ہوگا اور بغیر جرمانے کے فارم آن لائین کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل مقرر کی گئی ہے اور 15 اپریل تا 20 اپریل داخل کی گئی آن لائین درخواستوں میں پائی جانے والی غلطیوں کی تصحیح کی سہولت رہے گی ۔ جبکہ 500 روپئے دیرینہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ فارم آن لائین داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل 1000 ایک ہزار روپئے دیرینہ فیس

کیلئے 22 اپریل ہوگی اور 8 اپریل تا 12 اپریل ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے 5000 ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فارم آن داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مئی اور 10000 ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 مئی ہوگی ۔ جبکہ 14 مئی 2015 کو ایمسیٹ امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 16 مئی کو پریلیمنری کی جاری کی جائے گی ۔ 23 مئی کو پریلمینری کی پر شکایت کی وصولی اور 28 مئی کو رینک کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جملہ 12 ریجنل سنٹرس موجود ہیں ۔ مزید 2 ریجنل سنٹرس کتہ گوڑم اور کوداڑ میں قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ 2015 کا حسب سابق طریقہ کار پر منعقد ہوگا ۔ جس میں سال حال انجینئیرنگ اور میڈیسن و اگریکلچر سے تعلق رکھنے والے دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی سے زائد از 2.5 لاکھ طلباء کی شرکت متوقع ہے ۔

Share
Share
Share