مسلم خواتین کی شمولیت پر اردو یونیورسٹی میں علمی مذاکرہ
حیدرآباد، 19؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز برائے مطالعاتِ نسواں بہ اشتراک قومی کمیشن برائے خواتین، نئی دہلی ایک علمی مذاکرہ بعنوان ’’ہندوستانی مسلم خواتین کی مرکزی دھارے میں شمولیت۔ مستقبل کا لائحہ عمل‘‘ کا 10:30 بجے دن ، 24؍ فروری 2015 کو مرکزی لائبریری آڈیٹوریم ، یونیورسٹی کیمپس میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، انچارج مرکز کے بموجب ڈاکٹر للیتا کمارا منگلم، صدر نشین، قومی کمیشن برائے خواتین، نئی دہلی صدارت کریں گی۔ پروفیسر فاطمہ علی خان، سابق صدر شعبۂ جغرافیہ، عثمانیہ یونیورسٹی و رکن آئی سی ایس ایس آر مہمانِ خصوصی ہوں گی اور محترمہ شمینہ شفیق، رکن قومی کمیشن برائے خواتین ، نئی دہلی مہمانِ اعزازی ہوں گی۔ پروفیسر آمنہ کشور، پروفیسر مولانا ابوالکلام آزاد چیئر، کلیدی خطبہ دیں گی۔ مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ ای اردو بکس پر ان کی دو کتابیں زیر ترتیب ہیں۔