اردو یونیورسٹی میں عبدالقدوس کو پی ایچ ڈی

Share

Quddus

اردو یونیورسٹی میں عبدالقدوس کو پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 19؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبۂ اردو کے اسکالر عبدالقدوس ولد جناب فرید احمد کو پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ابوالکلام ، صدر شعبۂ اردو کی نگرانی میں اپنا مقالہ ’’ہندوستان میں اردو ناول 1980-2005‘‘ داخل کیا تھا۔ آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بطورجونیر لکچرر 15 ستمبر 2012 کو ان کا تقرر عمل میں آیا۔ وہ بحیثیت جونیر لکچرر اردو گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ، حیدرآباد میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اقبال متین کا ناول ’’چراغ تہہ داما‘‘ کا ہندی میں ترجمہ کیا ہے، جو پینگوئین بکس نئی دہلی میں زیر طبع ہے۔ ای اردو بکس پر ان کی دو کتابیں زیر ترتیب ہیں۔ وہ جونئر ریسرچ فیلو کے علاوہ این ٹی ایس ، سنٹرل انسٹیٹیوٹ آف انڈین لینگویجس، میسور کے ڈاکٹورل فیلو رہ چکے ہیں۔

Share

One thought on “اردو یونیورسٹی میں عبدالقدوس کو پی ایچ ڈی”

Comments are closed.

Share
Share