شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین جامعاتی’’ اردو فیسٹیول 2015‘‘کا انعقاد
ڈگری اور یونیورسٹی طلبا و طالبات ادبی مقابلوں میں شرکت کے اہل‘ اردو فیسٹیول کو کامیاب بنانے کی خواہش
نظام آباد( 16فروری۔پریس نوٹ( شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین جامعاتی’’ اردو فیسٹیول 2015‘‘ ‘۔24 اور 25 فروری کو سمینار ہال کمپیوٹر سائینس اینڈ انجینیرنگ کالج تلنگانہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول کا مقصد مختلف کالجس اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم اردو طلبا ء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی اردو فیسٹیول کو شاندار پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دو روزہ اردو فیسٹیول کے دوران جملہ 7ادبی مقابلوں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس اردو فیسٹیول 2015کے سرپرست اعلی پروفیسر پی کنکیا پرنسپل یونیورسٹی کالج تلنگانہ یونیورسٹی ہونگے۔ جب کہ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو ‘ جنرل کنوینر ڈاکٹر موسیٰ اقبال چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اور معتمد نشر و اشاعت ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر اردو و اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ہونگے۔ اس بین جامعاتی ادبی
مقابلوں کے تحت مختلف ذمہ داریوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔ اور کنوینرس اور شریک کنوینرس کو منتخب کیا گیا۔ 24 فروری کو اردو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد 11-30بجے دن تقریری مقابلہ ہوگا۔ جس کے کنوینر محمد عبدالرحمٰن صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اور شریک کنوینر آفرین سلطانہ متعلم ایم اے سال آخر تلنگانہ یونیورسٹی ہونگی۔ تقریری مقابلے کے عنوانات\’\’ سماج کی تعمیر میں نوجوانوں کا رول\” اور\’\’ نوجوانوں پرمیڈیا کے اثرات ‘مسائل اور اس کا حل\” ہونگے۔ دوپہر 2-00بجے تحریری مقابلے ہونگے۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ کالج اور شریک کنوینر ایم اے علیم و محمد ایاز متعلم ایم اے سال آخر ہونگے۔ تحریری مقابلے کے عنوانات\’\’ عصر حاضر میں خواتین کے مسائل اور ان کا حل\” اور\’\’ دور حاضر میں اردو کا موقف\” رکھے گئے ہیں ۔ تحریری مقابلے کے فوری بعد ادبی کوئز کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ اور شریک کنوینر آفرین بیگم ایم اے سال اول ہونگے۔ اردو فیسٹیول کے دوسرے دن صبح10-30بجے نظم خوانی کا مقابلہ ہوگا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر گل رعنا اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی اور شریک کنوینرس شمیم سلطانہ لیکچرر ویمنس کالج و عالیہ سلطانہ ایم اے سال آخر ہونگے۔ نظم خوانی کے بعد’’ صرف ایک منٹ ‘‘کا مقابلہ ہوگا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و شریک کنوینرس محمد شاہد رضا و سید لئیق متعلم ایم اے سال اول ہونگے۔ اسی روز’’ شخصیت کی پہچان‘‘ عنوان کے تحت مقابلہ ہوگا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اور شریک کنوینر کی حیثیت سے یاسمین بیگم اور فرحین بیگم متعلم ایم اے سال آخر اپنے فرائض انجام دیں گی۔ اس اردو فیسٹیول کا آخری مقابلہ بیت بازی کا ہوگا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر موسیٰ اقبال اور شریک کنوینر افتخار فہد ہونگے۔ مقابلوں کے فوری بعد انعامی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس بین جامعاتی اردو فیسٹیول میں کسی بھی ڈگری کالج اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم گرائیجویٹ اور پوسٹ گرائیجویٹ طلبا و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ حصہ لینے کے خواہش مند طلبا یونیورسٹی ‘ کالج ‘ادارہ جات کی جانب سے جاری کردہ تعلیمی صداقت نامہ جنرل کنوینر ڈاکٹر موسیٰ اقبال کے پاس داخل کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر موسی اقبال سے فون :9948493729اور ڈاکٹر محمد عبدالقوی سے فون9912147479
پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو نے تمام یونیورسٹیز اور ڈگری کالج کے طلبا و طالبات سے کثیر تعداد میں اس فیسٹیول میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ اور محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اردو فیسٹیول کو کامیاب بنائیں۔