اردو یونیورسٹی میں تعلیمِ اساتذہ کے قواعد پر ورکشاپ
حیدرآباد ، 11؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ تعلیم و تربیت بہ تعاون نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) ، نئی دہلی ایک دو روزہ ورکشاپ بعنوان ’’تعلیم اساتذہ کے قواعد 2014، اصول و معیارات اور جدید نصابی خاکے‘‘ کا 13 اور 14؍ فروری 2015 کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس جمعہ 13؍ فروری کو صبح 10:30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جناب ظفر سریش والا، چانسلر مانو مہمانِ خصوصی ہوں گے اور پروفیسر سنتوش پانڈا، صدر نشین این سی ٹی مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم، ڈین اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر