اردو یونیورسٹی میں قابل تجدید توانائی پر پروگرام کا انعقاد

Share

IMG_0135

اردو یونیورسٹی میں قابل تجدید توانائی پر پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ، 11؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی میں بہ تعاون کل ہند خواتین کانفرنس (اے آئی ڈبلیو سی) ایک پروگرام بعنوان ’’قابل تجدید توانائی و پائیدار ترقی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں شمسی اور دیگر توانائی کے موثر استعمال کے متعلق شعور بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس سلسلہ میں توانائی کے موضوع پر تحریری مقابلہ، ورڈ سرچ، کراس ورڈ پزل اور کوئز مقابلوں کا 6 اور 9؍ فروری کو انعقاد عمل میں آیا۔ پالی ٹیکنیک حیدرآباد کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اے آئی ڈبلیو سی کی جانب سے 10؍ فروری کو اختتامی اجلاس میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ فریدہ حسین، صدر اے آئی ڈبلیو سی نے توانائی کے قابل تجدید ذرائع کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے شمسی توانائی کے استعمال کے آلات کے ذریعہ مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے طلبہ کے جوش و خروش کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پالی ٹیکنیک اور آئی ٹی آئی کے طلبہ کو الکٹرانک آلات کے استعمال کی تربیت دینا چاہتی ہیں۔ محترمہ سپریہ بھالے راؤ ، سکریٹری اے آئی ڈبلیو سی نے پالی ٹیکنیک میں منعقدہ شمسی توانائی کیمپ کے کامیاب انعقاد کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پروفیسر فضل الرحمن، ڈین اسکول آف سائنسس نے توانائی کا بیجا استعمال اور آلودگی سے ہونے والی عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) اور توانائی کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سید نجم الحسن، ڈین تعلیمی امور نے روایتی توانائی کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپال پالی ٹیکنیک و آئی ٹی آئیز نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ قابل تجدید توانائی میں کیریئر کے لیے مؤثر طریقوں سے طلبہ کی تربیت ضروری ہے۔ جناب محمد فصیح الدین، اسسٹنٹ پروفیسر نے کلمات تشکر ادا کیے۔ محترمہ فرحانہ بیگم، اسسٹنٹ پروفیسر نے خیر مقدم کیا اور کاروائی چلائی۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

IMG_0133

Share
Share
Share