اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست

Share

P1220356

اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست
رپورٹ:ابنِ عاصی

علم و ادب کے لئے سنجیدگی سے کوشاں جھنگ کی معروف ادبی تنظیم ،اردو اکادمی، کی پندرہ روزہ نشست ،ایکن اسکول،میں منعقد ہوئی صدارت ممتاز غزل گو شاعر صفدر سلیم سیال نے کی جب کہ مہمانانِ خصوصی سینئر شاعر گستاخ بخاری اور نامور مزاح نگا رڈاکٹر محسن مگھیانہ تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان نقاد،انشائیہ نگار اور نظم گو شاعر عامر عبداللہ نے بہ احسن خوبی انجام دئیے اس نشست میں شعراء کے درج ذیل اشعار کو بے پناہ داد سے نوازا گیا۔
اعجاز حسین:
سائے کے ساتھ ساتھ جاتا ہوں
جس طرف بھی یہ ہمسفر جائے
پروفیسر عصمت اللہ سیال:
میں حیراں ہوں کہ یہ دنیا خودبخود کیسے بنی ہوگی
نہیں ایسا نہیں ایسا نہیں ایسا نہیں ہو گا

عمر دراز عاصم:
ترے بس میں نہیں ترکِ تعلق
مجھے یہ کام خود کرنا پڑے گا
عامر عبداللہ:
تمام عمر کھلا رکھا میں نے دروازہ
تمام عمر نہ لوٹا وہ خوش جمال مرا
ڈاکٹر محسن مگھیانہ:
ہے سجن ساڈے ویہڑے وڑیا
ہن بھن سٹو گھڑیال وے سائیں
گستاخ بخاری:
یہ جو حملہ ہوا پشاور میں
حشر برپا ہوا پشاور میں
پھول جیسے حسین بچوں پر
ظلم کیسا ہوا پشاور میں
صفدر سلیم سیال:
وہ تیر ہر سو چلا بھی سکتا ہے اور نہیں بھی
ہدف تمہیں وہ بنا بھی سکتا ہے او ر نہیں بھی
بہت پر اسرار اس کی صبحیں شامیں
ہمیں حقیقت بتا بھی سکتا ہے اور نہیں بھی
وہ بے وفا تو نہیں مگر عادتاکسی دن
تمہیں اچانک بھلا بھی سکتا ہے اور نہیں بھی
قیصر زبیر ی نے نثر پارہ اور ابنِ عاصی نے انتہا پسندی کے حوالے سے اپنانیا افسانچہ ،ایک خوفزدہ کر دینے والے افسانچے کی کہانی، پیش کیا۔

Share
Share
Share