فاروق طاہر،حیدرآباد۔
,
9700122826
کسی بھی قوم کی قسمت ترقی اور خوشحالی تعلیم سے وابستہ ہوتی ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو جس نے سمجھا اور اپنا شعار بنایا وہی قوم دنیا میں ممتاز ومعتبر ٹھہری۔ہندوستان آٹھ سو سال سے زیادہ عرصے تک مسلمانوں کے زیر نگیں رہا لیکن آج مسلمانوں کی زبوں حالی اور پسماندگی ایک درد مند دل کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیتی ہے۔ملک عزیز میں مسلمانوں کی شرح خواندگی درج فہرست طبقات و قبائل سے بھی کمتر ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے عروج و زوال پر مبنی دوسوبرس کے تجزیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان جدید علوم کے حصول اور نظریاتی اساس کے استحکام سے اپنی عظمت رفتہ کو پھر سے حاصل کرسکتے ہیں۔اسلام کا نظریہ علم دیگر مذاہب کی بہ نسبت بہت ہی واضح،وسیع اورتعصب سے پاک ہے۔جنگ بدر میں فتح کے بعد دشمن کے ستر جنگجو گرفتار ہوئے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگی قیدیوں کی رہائی کا فدیہ یہ مقرر کیا کہ ہر قیدی مدینے کے دس بچوں کو پڑھائے۔یہ تاریخ اسلام کا ایسا پہلا اسکول تھا جس کے سارے طلبہ مسلمان اور ان کے تمام اساتذہ دشمن قوم اور دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔پیغمبر کی یہ سنت ہمیں دعوت دیتی ہے کہ مسلمان کی سوچ اتنی بلند،اعلیٰ و ارفع ہونی چاہئے کہ وہ غیروں سے بھی مفید چیزیں سیکھنے سے احتراز نہ کریں۔علم و فن اور ٹکنالوجی کے حصول میں دیگر مذاہب و دشمن قوم کے افراد سے بھی فیض اٹھایا جاسکتا ہے۔ملک بھر میں ایسے طالب علموں کی کمی نہیں ہے جو ذہین اور باصلاحیت ہونے کے باوجود مالی وسائل کی کمی کے باعث اپنی تعلیم ادھوری چھوڑدیتے ہیں۔ ترک تعلیم سے نہ صرف ان بچوں کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں بلکہ قوم مستقبل کے ڈاکٹرز،انجینئرز اور پروفیشنل افراد سے محروم ہوجاتی ہے۔ہندوستان کی ہر ریاست میں لاکھوں کی تعدادمیں ایسے گوہر نایاب موجود ہیں جو تعلیم کے ابتدائی مراحل میں نہایت شاندار کارکردگی کے باوجود تعلیم کو خیرآباد کہنے پر مجبو رہوجاتے ہیں۔مختلف سرکاری،غیرسرکاری،فلاحی و سماجی تنظیموں کی جانب سے اسکالر شپ کی فراہمی ایسے ہونہار طلبہ کی امید وں کا مرکز و محور بن جاتے ہیں۔اس مضمون میں طلبہ کوحصول علم میں تعلیمی وظائف (اسکالرشپ) فراہم کرنے والے سرکاری،غیر سرکاری،فلاحی،سماجی اور کارپوریٹ اداروں کے بارے معلومات فراہم کی گئی ہے۔ ذیل میں ایسی تنظیوں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے جو خاص طور پر مسلم طلبہ کو اسکالرشپ مہیا کرتی ہیں۔ اداروں اور تنظیموں کے پتے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سے براہ راست تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
1۔عامر مصطفےٰ قدوائی ٹرسٹ:۔ عا مرمصطفےٰ قدوائی ٹرسٹ نئی دہلی، ضرورت مند،ہونہار تعلیمی طورپر پسماندہ اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے مالی اعانت اور اسکالر شپ فراہم کرتا ہے۔
پتہAamir Mustafa Kidwai Trust,B-28,West End Colony,New Delhi-110021,Telephone 011-24670009,Mobile 09868679107
2۔الامین اسکالرشپس:۔نویں اوردسویں جماعت میں 50%سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ پنچم،ششم،ہفتم اور ہشتم جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے بارے میں غور کیا جاتا ہے۔
پتہ Al-Ameen Scholarships UG 12, Essel House,10-Asif Ali Road,New Delhi 110002 Or 76A/1,Okhla Main Bazar,Jamia Nagar,New Delhi-110025,Tel 26845691,Fax 26839968
اعلیٰ تعلیم کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ:۔Al-Ameen Charitable fund Trust Super Tannery (I) Ltd.Jajmau Road,Jamau,Kanpur-208010.U.P.
علی گڑھ کے سابق طلبہ کی جانب سے قائم کردہ اسکالرشپس(Aligarh Alumnis Scholarships):۔
a۔اے ایم یو المونیس اسوسی ایشن آسٹریلیا (AMU Alumnis Association,Australia):۔اس کے تحت 30 اسکالرشپس کے لئے ہر کوئی درخواست دے سکتا ہے۔
b۔اے ایم یو المونیائی اسوسی ایشن کیلفورنیا(AMU Alumni Association,California) کی جانب سے دی جانے والی 15اسکالرشپس کے لئے ہر کوئی درخواست دے سکتا ہے۔
c۔اے ایم یو المونیائی اسوسی ایشن واشنگٹن ڈی سی(i) (AMU Alumni Association,Washington DC)ذوقول چودھری کی جانب سے قائم کردہ 14طلبہ کے لئے یہ اسکالر شپ صرف آسام کے طلبہ کے لئے مختص ہے۔(ii)امحترمہ اختر قریشی اور ڈاکٹر سعید قریشی کی جانب سے قائم کردہ 07 اسکالرشپ قانون کے طلبہ کے لئے(iii) مختلف حضرات کی جانب سے بناکردہ86تعلیمی وظائف کے لئے ہر کوئی درخواست دے سکتا ہے۔(iv)محترم ایس اے رضا کی جانب سے قائم کردہ 03وظائف کے لئے کوئی بھی طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔
d۔سلطان جہاں بیگم اسکالرشپ(عمان) 60تعلیمی وظائف کے لئے کوئی بھی طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔e۔ڈاکٹر ایس ایم رضا اور دیگر(مسقط)کی جانب سے قائم کردہ اسکالرشپ کے لئے کوئی بھی طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔f۔ڈاکٹر ای آر انصاری اسکالرشپ(ابودبئی)8تعلیمی وظائف کے لئے ہر طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔g۔بیگم خالدہ ناہید اینڈ MSUS اسکالرشپ کے لئے ہر طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔h۔علی گڑھ المونیائی اسوسی ایشن آف انگلینڈ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گرائجویٹس کو امریکہ میں پوسٹ گرائجویشن کی تعلیم کے حصول کے لئے اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔علی گڑھ المونیس فیڈریشن کی ویب سائٹ htpp;//www.aligs.orgسے مذکورہ بالا اسکالرشپ کی درخواست اور تفصیلات ڈاؤن لوڈ کیئے جاسکتے ہیں۔
3۔جی بی کے(غیاث الدین بابو خان) چیارٹیبل ٹرسٹ کی اسکیمات
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، بی ای، بی ٹیک، ایل ایل بی، بی سی اے، ایم سی اے، ایم بی اے، ایم اے، ایم کام، بی ایڈ، ایم ایڈ، پی ایچ ڈی (تحقیقاتی مواد کے لئے)، نرسنگ، پولی ٹیکنک، گریجویشن، انٹر، TTC.، ITI.، فاصلاتی تعلیم،اور پوسٹ گریجویشن میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے غیاث الدین بابو خان چیارٹیبل ٹرسٹ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے اس کے لئے طلبہ کا اپنی پچھلی جماعت میں کم از کم 60%نشانات کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ایک خاندان سے صرف ایک شخص کو ہی یہ اسکالرشب دی جاتی ہے۔ لیکن ایک ہی خاندان کے دویتیم طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔ والدین کی
ماہانہ آمدنی 4000ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
Giyasuddin Babu KhanChairman and Managing Trustee,GBK Charitable Trust,Begum pet,Hyderabad.
4۔ایچ ای ایچ دی نظام چیارٹیبل ٹرسٹ منجھلی بیگم حویلی،شاہ علی بنڈہ حیدرآباد۔2، بھی اسکولی سطح سے اعلیٰ تعلیم کے لئے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرتا ہے۔
5۔میسکو تعلیمی امداد(Muslim Educational,Social and Cultural Organisation-MESCO Educational Aid)؛۔یہ دسویں جماعت سے آگے یا اس سے نچلی جماعتوں میں زیر تعلیم معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو ان کی ضرورت کے مطابق ایک ہی مرتبہ دی جانے والی تعلیمی امداد ہے۔
ایچ سی ای ایل(High Cost Education Loan Scholarship-HCELS)؛۔اعلیٰ لاگت پر مبنی بلاسودی ایجوکیشنل لون (قرض) اسکالرشپ میسکوکی جانب سے معاشی طورپر ایسے کمزور،اہل،مستحق طلبہ کوفراہم کی جاتی ہے جو کسی کل وقتی پیشہ وارانہ کورس کے پہلے سال میں داخلہ لینا چاہتے ہیں یا پہلے ہی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
پتہ Admn Office 4, Sayeed House, Ist Floor,63/65,V.S,Marg,Mahim,Mumbai-400016,Tel 91-22-24440857,Email:-
6۔ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ(Human Welfare Trust):۔یہ اسکالر شپ محدود تعداد میں ایسے غریب اور ہونہار طلبہ کو دی جاتی ہے جودرجہ ذیل کورسز میں ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
1۔ ایم ایس ڈبلیو (ماسٹر آف سوشل ورک)،2۔. ایم اے سوشیالوجی،3۔. ایم اے سائکلوجی،4۔ ایم اے اکنامکس،5۔ ایم سی جے / ایم اے / پی جی ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن،6۔ ایل ایل ایم (ماسٹر ان لا)،7۔ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن،8۔ایم اے دیہی ترقی،9۔ ایم اے ایجوکیشن مینجمنٹ،10۔. ایم بی اے / ایم اے فنانشل مینجمنٹ،11۔ ایم بی اے رورل مینجمنٹ،12۔ ایم بی اے / ایم اے ہسپتال انتظامیہ،13۔ ایم اے انسانی حقوق،14۔ ایم اے امن اور تنازعات کے حل،15۔ ایم بی اے / ایم اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ،16۔ ایم اے / پی جی ڈپلومہ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ،17۔ ایم بی اے / ایم اے / پی جی ڈپلومہ این جی او مینجمنٹ میں،18۔ گائیڈنس اور کونسلنگ میں پی جی ڈپلومہ،19۔ پی جی ڈپلومہ برائے دیہی ترقی،20۔ ڈپلومہ برائے فلم ٹکنالوجی،21۔ پی جی ڈپلومہ ان ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن۔تفصیلات کے لئے سیکریٹری ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ سے اس پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔Human Welfare Trust D-307,A.F.Enclave Jamia Nagar, Okhla,New Delhi-110025,Email:-
7۔ہمدرد ایجوکیشنل سوسائٹی(ثانوی سطح پر زیر تعلیم سائنس کے طلبہ کے لئے):۔Hamdard Educational Society (For Science at Secondary Level),Talimabad,Sangam Vihar New Delhi 110062,Tel:011-6085063,011-6085064,Email:.
جمعیت علمائے ہند(Jamiat Ulama e Hind):۔جمعیت علمائے ہند کی جانب سے مستحق،ہونہار طلبہ جو انجینئرنگ (سول، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، کمپیوٹر)، ایم سی اے، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کورس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو فراہم کی جاتی ہے۔پتہ Jamait Ulma-e-Hind 1,Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi-110002,Ph 23311455,3317729
8۔اسلامک ڈولپمنٹ بینک جدہ سعودی عربیہ(Islamic Development Bank,Jeddah,Saudi Arabia):۔
اسلامک ڈولپمنٹ بینک جدہ،سعودی عربیہ، ہندوستان کے غریب مسلم طلبہ کو میڈیسن، انجینئرنگ (تمام شاخوں)، زراعت، ماہی گیری، جنگل بانی، فوڈ ٹیک،بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکاونٹینسی کے ڈگری کورسز میں داخلے کے حصول کے لئے اسکالرشپ دیتا ہے۔ یہ اسکالرشپ بلاسودی قرض کی شکل میں دی جاتی ہے اور طلبہ جب تعلیم مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے جڑجاتے ہیں تب یہ بلاسودی قرض آسان قسطوں میں ادا کرناہوتا ہے۔
پتہ:۔Islamic Development Bank (Jeddah,Saudi Arabaia) Daily Star,103,St John’s Church Road,Bangalore-560005
آئی ڈی بی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹکنالوجی میں 3 سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے اسکالر شب دستیاب ہے۔پتہ:۔: Muslim Education Trust E-3,Abdul Fazal Enclave Jamia Nagar,New Delhi-110025,Email:- ,http://www.isdb.org
9۔کریسنٹ ایجوکیشنل فاونڈیشن:۔چن پٹنہ شہر کے مسلم کمیونٹی کے طلبہ(چاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں)کو پیشہ وارانہ کورسز کی تعلیم کے لئے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔
پتہ:۔Crescent Educational Foundation B.61 C K Road,Chanpatana, Bangalore District,Karnataka,email:- ,Tel 91-80-7251143/54443,Mobile +91-9844143530
10۔آغا خان فاونڈیشن یوکے(Aga Khan Foundation UK):۔یوکے (UK)میں گرایجویشن و پوسٹ گرایجویشن یونیورسٹی کی تعلیم کے لئے تعلیمی وظیفہ (اسکالر شپ) فراہم کی جاتی ہے۔
آغا خان پروگرام برائے اسلامی تعمیرات(Aga Khan Foundation For Islamic Architecture):۔ اس پروگرا م کے تحت ہر سال تین وظائف ایم آئی ٹی(MIT)اور ہاورڈ یونیورسٹی میں مسلمانوں کی تعمیرات کے بارے میں کھوج اور تحقیق کے لئے فراہم کی جاتی ہے۔پہلے اور اس کورس کے لئے اسکالرشپ کی مزید تفصیلات اس پتے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
پتہ:۔Aga Khan Foundation,Sarojini House,6 Bhagwan Das Road,New Delhi 110001
11۔دہلی وقت بورڈ(Delhi Wakf Board)؛۔ہندوستانی طلبہ جو اس وقت بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں یا ہندوستان میں واقع کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے بارہویں جماعت کامیاب کرچکے ہیں
کسی بھی انڈرکرایجویٹ کورس کے پہلے سال میں داخلے کے خواہش مند درخواست دے سکتے ہیں۔یہ اسکالرشپ کالج کی ٹیوشن فیس،مینٹیننس الاؤنس،ہاسٹل و مس(غذا) کا الاؤنس،سفر،لباس،کتابوں اور دیگر الاؤنسس کا احاطہ کرتی ہے۔یہ وظیفہ زیادہ سے زیادہ پانچ سالوں تک دیا جاتا ہے۔اسکالرشب(تمام گرانٹس) کی تجدید ہر سال اچھی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔یہ اسکالرشب تمام انڈر گرایجویٹ گورسس آرٹس،کامرس،سائنس،میڈیکل،انجینئرنگ،دیگر ٹیکنیکل،اور پیشہ وارانہ کورسس کے لئے ہندوستان بھر میں واقع تعلیمی اداروں،یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کو فراہم کی جاتی ہے۔
12۔سنٹرل وقف کونسل:۔بی ای،بی ٹیک،ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس،بی ایس سی،اے ایم ڈی ایس سی (علیگ)،ایم بی اے،ایم ایس سی،ایل ایل بی میں زیر تعلیم طلبہ کے سالانہ 6000ہزار روپے کی اسکالرشپ سنٹل وقت کونسل کی جانب سے ایسے طلبہ کو دی جاتی ہے جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 75000سے زیادہ نہ ہو۔پتہ Central Wakf Council 14/173,Jam Nagar House,Shahjahan Raod,New Delhi-110011,Tel,23384465,fax 23070881,Email:-,web: http://www.wbmdfc.org/wakf/index.html
13۔مولانا آزاد قومی اسکالرشپ برائے اناث(گرلز):۔لڑکیوں کے لئے مولانا آزاد قومی اسکالرشپ کے درخواست فارمس ہرسال یکم جولائی سے 30ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔پتہ:۔Maulana Azad Education Foundation Social Justice Service Centre,Mahila Imdad Committee,Opp New Delhi Railway Reservation Centre,Chelmsford Road,New Delhi-110055,Phone/fax 011-23583788,23583789
عام طور پرلوگوں نے "اسکالرشپ” کی اصطلاح کو کالج یا یونیورسٹی کی تعلیم کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ لیکن یہ اصطلاح اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اتنی ہی قابل اطلاق ہے جتنی کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے قابل اطلاق ہے۔ اسکول کے سطح سے اسکالرشپ پروگراموں میں حصہ لینا اور اسکالرشپ کا حصول بچوں میں اعتماد کے فروغ میں اہم ہوتا ہے۔اسکالرشپ کا حصول نہ صرف تعلیم کے حصول میں مددگار ہوتا ہے بلکہ طالب علم جب اپنی زندگی کی اولین ملازمت کے لئے درخواست دیتا ہے تب یہ اس کی کریکولم ویٹائے (سی وی) کے وقار اوراعتبار میں اضافہ کرتی ہے۔اگر چہ ان دنوں طلبہ اور والدین اس سے اچھی طرح سے واقف ہیں لیکن اب بھی اسکولی سطح پر ایسے نجی اور سرکاری تعلیمی وظائف ہیں جن سے عدم واقفیت کی بناء طلبہ محروم رہ جاتے ہیں۔یہاں کچھ معروف اسکالرشپس کی ایک فہرست دی گئی ہے جو بچوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں یقینا مددگار ثابت ہوں گی۔
مرکزی حکومت کے وظائف حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلائے جاتے ہیں اور ریاستی / ضلعی سطح پر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ وظائف تمام ہندوستانی طلبہ کے لئے ہیں، چاہے وہکسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہوں۔ حکومت ہند کے چند محکمے جو طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہمکرتے ہیں میں وزارت اقلیتی امور، معذوری سے متاثرہ افراد کے تقویت کا محکمہ، وزارت برائے انسانی وسائل و ترقی، وزارت سماجی انصاف وغیرہ شامل ہیں۔ ذیل میں مختلف اسکالر شپ کی سرسری معلومات درج کی گئی ہیں جو مرکزی حکومت کی جانب سے دی جاتی ہیں اور اس کی تفصیلات مرکزی حکومت کی اسکالرشپ پورٹل دستیاب ہیں۔
پری میٹرک اسکالرشپ برائے معذور طلبہ،پوسٹ میٹرک اسکالرشپ برائے معذور طلبہ،پری میٹرک اسکالرشپ برائے اقلیتی طلبہ،پوسٹ میٹرک اسکالرشپ برائے اقلیتی طلبہ، اقلیتی طلبہ کے لئے میرٹ کم مینس اسکالرشپ برائے پروفیشنل و ٹیکنیکل کورسس،نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ برائے کالج و یونیورسٹی طلبہ،پرائمنسٹر ریسرچ فیلوشپ،نیشنل ٹیلنٹ سرچ ایگزام وغیرہ۔ذیل میں ریاستی اداروں کے ویب سائٹ لنک فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی جانی والی اسکالرشپ کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔
مرکزی حکومت http://minorityaffairs.gov.in/newsite/schemes/schemes.asp
تلنگانہ:۔http://tsmfc.telangana.gov.in
آندھرا پردیش؛۔ http://apsmfc.com
بہار؛۔http://minoritywelfare.bih.nic.in/Scholarships.htm
چندی گڑھ؛۔http://www.chdeducation.gov.in/Scholarship%20Schemes.pdf
دہلی:۔ http://www.scstwelfare.delhigovt.nic.in
گوا:۔http://www.goasocialwelfare.com/postmatrix.htm
ہماچل پردیش:۔http://www.himachal.nic.in/welfare
کیرالا:۔http://www.collegiateedu.kerala.gov.in
مدھیاپردیش:۔http://www.mp.gov.in/bcwelfare
اڑیسہhttp://www.orissa.gov.in/stsc/Minority_scholarship/postmatric_scholarship
پانڈیچری:۔http://socwelfare.pondicherry.gov.in/postmatricscholarships.htm
راجستھانhttp://sje.rajasthan.gov.in/MinoScho/MinoScho.htm
اترپردیشhttp://minoritywelfare.up.nic.in
مغربی بنگال:۔http://www.wbmdfc.org
ملک کے طلبہ کے حسین خوابوں کو شرمندہ تعبیرکرنے میں مذکورہ بالا سرکاری اور چند غیر سرکاری ادارے اپنا بھرپور تعاون پیش کررہے ہیں اس کے باوجود بدقسمتی سے ہرسال ہزاروں ذہین طلبہ وسائل کے فقدان یا
کمی کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ہیں۔ایسے نامساعد حالات میں تعلیمی وظائف (اسکالرشپس) طلبہ کو مایوسی نامرادی اور غیر معیاری زندگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔قوم و ملت کی تعلیم و تربیت میں نیک دل،مخیر حضرات کو آگے آنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ قوم کی زبوں حالی اور پسماندگی کا ازالہ ہو۔قوم و ملت کی تعمیرو ترقی اگر ہمارا ہدف ہے تو ہمیں دوسروں کی جانب نگاہ کرنے اور دست طلب دراز کرنے کے بجائے اپنے طورکوشش کرتے ہوئے اللہ کی نصرت،توفیق اور اپنے زور بازو پر بھروسا کرنا ہوگا۔