افسانچہ : کوئل تم کہاں ہو :- ڈاکٹر اشفاق احمد

Share
ڈاکٹر اشفاق احمد

افسانچہ :
کوئل تم کہاں ہو

ڈاکٹر اشفاق احمد
41، اے۔ نزد مرکز اسلامی ٹیچرس
کالونی، جعفرنگر، ناگپور۔13

ایک دن میں گھر میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک کوئل کی کوک نے مجھے چونکا دیا۔ بہت دنوں بعد میرے کانوں نے کوئل کی کوک سنی تھی۔ میں خوشی خوشی اپنی جگہ سے اُٹھا اور آنگن میں آگیااُسکی آواز بہت قریب سے آئی تھی اس لیے آنگن کی دیواروں پر میں نے نظر یں دوڑائیں لیکن جب وہاں کوئل کو نہ پایا تو اُداس ہوگیا۔

مجھے اُداس و حیران دیکھ کر گھر کے سامنے کھڑے ایک نوجوان لڑکے نے پوچھ لیا۔
انکل! آپ کسے تلاش کر رہے ہیں۔
میں نے کہا۔ ابھی ابھی میں نے بہت دنوں بعد کوئل کی میٹھی سریلی آواز سنی ہے اُسے ہی دیکھ رہا ہوں۔ وہ یہیں کہیں بیٹھی ہے۔
نوجوان مسکرایا۔ نہیں انکل۔ اب کوئل کہاں ہمارے آنگن میں آنے سے رہی۔ یہ تو موبائل فون کی ٹون ہے۔ میں اُداس ہوگیا۔
مجھے اُداس دیکھ کر وہ بولا۔ آپ میرا موبائل نمبر لیجیے اور اپنے موبائل سے مجھے فون کرکے کوئل کی کوک دوبارہ سن لیجیے۔
میں اُس سے یہ کہہ کر اُداس چہرہ لیے اپنے گھر میں لوٹ آیا۔
بیٹا۔ میں تو سچ مچ کوئل کی کوک سننے کے لیے باہر آیا تھا!!

Share
Share
Share