اِسٹے ہوم سے لوک ڈائون تک
حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
09279996221
رب تبارک و تعالیٰ نے ساری دنیا کو پیدا فر مایا،سبھی مخلوقات میں انسانوں کو اشرف المخلوقات کے شرف سے نوازااور انسانوں کو بہت سارے حقوق بھی دیئے،ہوا ،پانی، روشنی،آزادی انسانوں کے بنیادی حقوق ہیں۔ انسانی حقوق ایک وسیع موضوع topic,ہے
جس میں بہت سی شِقیں،شاخیں ہیں، چند اہم ملاحظہ فر مائیں،
(1 )زندگی کے حقوق
(2)آزادی(خود مختاری،حریت، بیباکی۔) کے حقوق،
(3)جائیداد کے حقوق،
(4)بحث ومباحثہ کے حقوق،
(5) کام کرنے کے حقوق،
(6) مذہبی حقوق وغیرہ وغیرہ۔
اسی طرح سیاسی حقوق بھی ہیں،ووٹ دینے کا حق،الیکشن کا حق،لمبی فہرست ہے۔ اِسلام میں اِنسانی حقوق کی بہت اہمیت ہے، بلاشبہ انسانی حقوق کا اولین اور مثالی منشورِاعظم اسلامی منشورmanifesto نبی رحمت ﷺ کا خطبہ حجۃ الود اع کوکہتے ہیں، اس میں انسانوں کے ساتھ ساتھ،اللہ کی دوسری مخلوق کے حقوق کی بھی پاسداری موجود ہے۔
انسانی حقوق کی پامالیوں میں جنگوں کا اہم رول :
جنگوں میں انسانوں کی جان ومال عزت وآبرو کا ذرہ برابر خیال نہیں رکھاجاتا۔دنیا کی خوفناک جنگوں میں دو خوفناک عالمی جنگیں،پہلی عالمی جنگ میں تقریباً ایک کڑور سے زیادہ صرف فوجی ہلاک ہوئے،عام لوگوں کی بات الگ ہے۔دوسری عالمی جنگ میں صرف روسیوں کے مرنے والوں کی تعداد دو کروڑ 66 سے زیادہ تھی وغیرہ۔ اتنی زیادیادہ ہلاکتوں کے بعد اس بات کی طرف توجہ دی گئی کہ انسانوں کے حقوق مرتب کیے جائیں۔1945 میں اقوام متحدہUNO کے چارٹر کی بنیا دمیں،آمن،ترقی اور انسانی حقوق کا عالمی اعلانیہ10دسمبر 1948کو منظور کیا گیا۔رنگ ،نسل ،مذہب،جنس،زبان وثقافت،،معاشی حیثیت۔ اور انسانوں کی بنیادی مساوات تسلیم کی گئی۔والیکن روز اول سے ہی انسانی تفریق، امیر،غریب ، کمزور، طاقتور وغیر ہ وغیرہ کا کھیل جاری ہے،حکومتیں اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنی باتیں ،اپنا نظریہ لوگوں پر مسلط کرنے پر بضد رہتی ہیںاور اس کے لیے ہر جائز و نا جائز طریقہ استعمال کر تی ہیں،بے شمار مثالیں دی جاسکتی ہیں۔چند ملاحظہ فر مائیں دنیا کے لاڈ صاحب(بزعم خود) امریکہ نے ہمیشہ سے ہی اپنی داداگیری پوری دنیا پر چلا رکھی ہے اپنی طاقت کے بل بوتے پر،اویکس جیسے خطر ناک بمبار طیاروں وڈرون جیسے بمبار طیاروں(جو راڈار پر نہیں آتے) سے عراق پر بمباری کی لاکھوں لاکھ انسانوں کو قتل کیا لاکھوں لاکھوں لوگوں کو معذور واپاہج بنا دیا،چھ،چھ مہینوں لوگ بنکروں (طے خانوں) میں جان بچانے کی غرض سے چھپے رہے ہزاروں ہزار بھوکے پیاسے مرگئے جو زندہ رہے وہ لاک ڈائون:lock down سے بدتر زندگی گزار تے رہے۔اِ ن فرعونوں کو یہ گھمنڈ تھا کہ ڈرون جہاز کو کوئی نہیں دیکھ پائے گا،رب تبار ک و تعالیٰ قادر مطلق ہے اس نے ڈرون سے بھی بڑا باپ پیدا فر مادیا۔
اللہ کی نشانی ،اللہ کا قہر:کورونا۔وائرس نہایت ہی مختصر وائرس ہے۔ یہ وائرس بیکٹیریاں سے بھی چھوٹا وہ جراثیم ہے، جسے عام (خورد بین،microorganisms) سے بھی نہی دیکھا جا سکتا۔ بلکہ انتہائی مڈیکل لیبارٹری کے لیبوں مائیکرو اسکوپ سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔اس کا حجم:volume محض چند نینو nano میٹر ہوتا ہے۔ایک نینو میٹر ، میٹرکا ایک ارب واں حصہ ہو تا ہے۔اتنی معمولی اور حقیر مخلوق نے پوری دنیا کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے، یہ ہے قدرت کا نظام۔اس مالی کیول نے دنیا کو پریشان کردیا ہے اور تمام دنیا کے لوگوں کو دہشت میں ڈالدیا ہے آج ، کوئی بھی ملک اس کی تباہی سے بچا نہیں ہے اور کئی ممالک خوفناک وقت سے گزر رہے ہیں۔جن کا بمبار طیارہ راڈار پر نہیں دیکھائی پڑتا تھا،اُن کو گھمنڈ تھا۔رب قہار وجبار نے اُن کے یہاں ایسا بمبار بھیجا کی راڈار تو دور عام خورد بین میں بھی نہیں دکھائی پڑرہاہے۔وارے سبحان تیری قدرت؟ نیارے جائوں سوبار صدقے جائوں ہزارں بار۔ *فَاعْتَبِرُوْایٰآُولی الْاَبْصَارِ* ۔ تر جمہ: اے آنکھ والو!عبرت حاصل کرو۔(القرآن،سورہ،الحشر:59آیت2) ظالم حکومتوں، ظالم حکمرانوں کی لمبی فہرست ہے آپ اپنی معلومات کے تحت تجر بہ فر مائیں؟روس نے سیریا میں لاکھوں لاکھ لوگوں کو بے گھر کر دیا اور خود آپ اپنے گھر میں دیکھیں لاکھوں کشمیریوں کو چھ مہینوں تک لاک ڈاٗون: میں رکھ کر بھی تسلی نہیں ہوئی، ظلم کی انتہا کردی ،مردوں کو گھر آنگن میں دفن کیا گیا۔ قدرت والے رب نے آج یہ دیکھا دیا کی تم بھی لوک ڈائون میں رہو،تم بھی قبرستان میں بھی نہیں جاسکتے ہو مردوں کو دفن کرنے کے لیے صرف ایک شخص جاکر مٹی دے کر واپس آنا ہو گا اور میت کے ساتھ صرف10آدمی ہی جا سکتے ہیں۔ قبرستان جاکر ایصالِ ثواب بھی نہیں کر سکتے شبِ برات کیسے گزری سب نے دیکھا۔ مضمون کی سُرخیHeading, پر توجہ دیں غور فر مائیں،’’ *اسٹے ہوم،کورنٹائن سنٹر، ڈیٹینیشن سنٹر۔اور اب لوک ڈا ئون۔آئی بات سمجھ میں۔۔۔؟* ‘‘ جابر حکمرانوں کا ظلم دیکھ کر ، مظلوم کی داد رسی نہ کر نا خا موشی اختیار کر نا،وغیرہ۔
کورونا ،اور لوک ڈائون دو نوں اللہ کی جانب سے عذاب ہے
اللہ خیر فر مائے، دونوں سے اگر بچ بھی گیا تو بھوک سے ضرور مر جائے گا؟ جیسا کہ تیزی سے ہو رہا ہے۔میڈیا اور حکومتیں پر دہ ڈال ر ہی ہیں۔اللہ اپنے غضب سے ہمیں بچائے اور اپنی رحمت کی بارش فر مائے، کورونا اور لوک ڈا ئون کی مصیبت سے جلد سے جلد راحت نصیب فر مائے کثرت سے توبہ استغفار کریں اللہ ضرور معاف فر مائے گا،اِن شا ء اللہ تعالیٰ۔ تر جمہ:میرے بندوں خبر دو کہ بیشک میں ہی بخشنے والا ہوں۔اور میرا ہی عذاب درد ناک ہے۔(القر آن،سورہ الحجر:15آیت49سے50)۔
؎ نہیں محتاج میں اہل کرم کا
مجھے میراخدا دیتا بہت ہے (اسد اجمیری)
اللہ فضل فر ما ئے آمین ثم آمین:
—–
Hafiz Mohammad Hashim Quadri Misbahi
Imam Masjid-e-Hajra Razvia
، Islam Nagar, Kopali, P.O.Pardih, Mango
Jamshedpur, Jharkhand.Pin-831020,رابطہ: 09431332338