کالم : بزمِ درویش – اسلحہ نہیں صحت :- پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Share
پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

کالم : بزمِ درویش
اسلحہ نہیں صحت

پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل:
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org

عزت دولت شہرت اور اقتدار بہت بڑے نشے ہیں لیکن اِ ن مین طاقت اور اقتدار یہ سب سے بڑے خطرناک نشے ہیں یہ بخار کی طرح اگر کسی انسان کو چڑھ جائیں تو زمین پر قیا مت برپا ہو جاتی ہے یہی نشہ ایک انسان کو ایساچڑھا کہ اُس کے اقتدار طاقت اپنی ذات کو منوانے کے لیے وہ دنیا کی فتح کو نکل پڑا-

اُس کی اِس ضد کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم میں پانچ سے چھ کروڑ انسان مارے گئے‘ نوے لاکھ بچے یتیم ہو گئے پچاس لاکھ عورتیں بیوہ ہو گئیں ایک کروڑ لوگ مہاجرین بن کر دوسرے ملکوں کے مہاجر کیمپوں میں پناہ گزین ہو گئے جس شخص کی وجہ سے یہ انسان گاجر مولی کی طرح کاٹے گئے جس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک انسانیت برداشت کر تی رہی ایسی تاریخ جو انسان کے منہ پر المناک دھبہ ہے یہ بچہ بیس اپریل 1889ء کو آسٹریا ہنگری کے ایک قصبے میں پیدا ہو اجس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک یہودی کی ناجائز اولادتھا باپ سخت گیر تھا جس سے وہ بہت نفرت کر تا تھا ماں سے وہ دیوانہ وار محبت کر تا تھا بڑا ہوا تو مصور بننا چاہتا تھااُسے مصوری کا بہت شوق بھی تھا نجی محفلوں میں تصویریں بنا کر پیٹ کی بھوک مٹاتا لیکن مصوری میں بڑا نام نہ کما سکا شدت پسند ی عقل مندی جنونیت اوراحساس برتری اُس میں ٹوٹ ٹوٹ کر بھرے ہو ئے تھے جوان ہوا تو پہلی جنگ عظیم میں فوجی بھرتی ہونا چاہا لیکن اُس کی کمزور جسمانی ساخت دیکھ کر انکار کر دیا گیا کہ تم رائفل اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے لیکن پھر بے شمار فوجیوں کے مارے جانے کے بعد فوج کا سلیکشن کا معیار زیادہ سخت نہ رہا تو اُس کو بھرتی کر لیاگیا اُس کی بھرتی کی وجہ سے دنیا کو پانچ کروڑ انسانوں کا نقصان اٹھانا پڑا پہلی جنگ عظیم میں وہ ڈاکیا تھا دوران جنگ کیمیائی اثرات کی وجہ سے اندھا ہو گیا لیکن بعد میں علاج کروا کر اُس کی بینائی لوٹ آئی پہلی جنگ میں آسٹریا جرمنی کو شکست ہوگئی جرمنی کو ہرجانے کے طور پر 96ہزار ٹن سونے کے برابر جرمانہ دینا پڑا- جرمنی کے بہت سارے علاقوں پر دشمنوں نے قبضہ کرلیا یہی وجہ تھی جو ہٹلر نامی اِس ڈاکیے فوجی کو پاگل پن کی حد تک بدلے کی آگ میں جھلسا کر رکھ دیاپہلی جنگ عظیم میں جب جرمنی فوج شکست کھا کر بھاگ رہی تھی ہٹلر بھی بھاگ رہا تھاکہ برطانوی فوجی ہنری کے سامنے آگیا جس کے ہاتھ میں پستول تھا اُس نے پستول ہنری پر تانا ہوا تھا ہٹلر کے پاس اسلحہ نہیں تھا ہنری ہٹلر کو گولی مار دیتا تو دوسری جنگ عظیم برپا نہ ہوتی لیکن ہنری کو ہٹلر پر ترس آگیا اور اُس نے ہٹلر کی زندگی بخش دی ہٹلر وہاں سے بھاگ گیا بعد میں ہٹلر نے اُسی فوجی کا شکریہ بھی ادا کیا اِس شکست نے ہٹلر کو پاگل بنادیا تھا جرمنی جاکر انقلابی جماعت نازی میں شامل ہوگیا ترقی کرتا ہوا انقلاب اور الیکشن کے بعد جرمنی کا حکمران بن گیا یہاں سے اصل کھیل کا آغاز ہو تا ہے۔ جرمن قوم کو احساس برتری کا احساس دلاتا ہے کہ دنیا پر حکومت کرنے کے لیے اور خطہ ارض پر بہترین قوم صرف اور صرف جرمن ہی ہیں باقی لوگ اِس دھرتی پر حکومت کے لیے پیدا نہیں ہوئے جرمنی کو نسلی برتری کا غرور چڑھا کر طاقت ور فوج تیار کرتا ہے تاکہ پوری دنیا پر جرمن کی حکومت قائم ہو۔ اٹلی میں آمر مسیولینی بھی یہی خواب دیکھتا ہے جاپان کا بادشاہ ایشیا میں حکومت کا خواب دیکھتا ہے اِس خواب کی تکمیل کے لیے یکم ستمبر 1939ء کو ہٹلر پندرہ سے بیس لاکھ جدید ترین اسلحے سے لیس فوجی لشکر کے ساتھ پولینڈ میں مغربی سرحدی علاقے سے داخل ہوتا ہے پولینڈ کی فوج 6لاکھ پر مشتمل تھی یہ دوسری عالمی جنگ کا آغاز تھا اِسی دوران سٹالن روس کے حکمران اور ہٹلر میں دوستی ہوتی ہے تو پولینڈ کی مشرقی سرحدوں سے روسی فوجیں حملہ آور ہوجاتی ہیں اہم شہر وارسا پر جرمن کا قبضہ ہو جاتا ہے 15/ اکتوبر تک آخری مزاحمت بھی دم توڑ دیتی ہے اِسطرح پولینڈ جرمنی اور روس میں تقسیم ہوجاتا ہے ہٹلر کی ہوس حکمرانی ابھی بھی پیاسی رہتی ہے آگے بڑھ کر ڈنمارک ناروے اور ہالینڈ کو بھی فتح کرلیتا ہے ہالینڈ نے برطانیہ فرانس سے مدد مانگی عام شہری اور عورتیں بھی مقابلے پر اُتر آئیں لیکن پانچ سے چھ دن میں ہالینڈ کاکام بھی تمام ہوگیا ہٹلرابھی بھی پیاسا تھا اُس کی رگ حکومت دوسروں کو محکوم بنانے کی خواہش ابھی بھی مچل رہی تھی 3/جون 1940ء کو پیرس فرانس پر ہوائی حملہ کر دیا چند دن میں فرانس کو بھی شکست ہوگئی ہٹلر کامیابی کے نشے میں پاگل ہوچکا تھا اِسطرح ہٹلر یورپ فتح کر چکا تھا اب اُس کی نظر برطانیہ پر تھی برطانیہ کے چاروں طرف سمندرتھا اِس لیے سینکڑوں لڑاکا ہوائی جہازوں اور آبدوزو سے برطانیہ پر حملہ کر دیا گیا اِس جنگ میں جرمنی کے اٹھارہ سو جبکہ برطانیہ کے ایک ہزارجہاز تباہ ہوئے برطانیہ شدید مزاحمت کر رہا تھا ہٹلر کو شکست ہو رہی تھی اُس نے چال بدلی حملہ دن کی بجائے رات کو شروع کردیا پھر لندن کو چھوڑ کر برمنگھم اور مانچسٹر پر حملہ آور ہوگیا ہٹلر کو برطانیہ میں شکست ہو رہی تھی برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسروں نے ایسا ریڈار بنالیا جس کی مدد سے جرمنی آبدوزوں کو سمندر میں تباہ کیا جانے لگا اور جرمنی جہازوں کو بھی زمین بوس کیا جانے لگا ہٹلر مایوس ہو رہاتھا اتحادی فوجیں جرمنی کے ساتھ جرمنی کے فتح کئے علاقوں کو جرمن سے چھینتی جا رہی تھیں ہٹلر نے خود کو تہہ خانے کے اندر رکھ لیاتھا اپنی 56سالگرہ سے پہلے اپنی محبوبہ ایوابراؤن کو جرمنی بلا لیا 29اپریل کو تہہ خانے میں اُس سے شادی کرلی 30اپریل کو بنکر سے باہر آکر چکر لگاتا ہے راستے میں کھڑے فوجیوں سے ہاتھ ملاتا ہے پھر کمرے میں آکر باہر کھڑا فوجی 3-15پر گولی چلنے کی آواز سنتا ہے اندر ہٹلر نے اپنے منہ میں پستول رکھ کر خود کشی کرلی تھی ایوا براؤن ے زہر پی لیا تھا بعد میں ہٹلر اور ایوابراؤن کی لاشوں کو جلا دیا تھا۔ ایشیا میں جاپانی بادشاہ ایشیا پر حکومت کے خواب دیکھتے ہوئے حملے پر حملے کر رہا ہوتا ہے اِسی دوران وہ پرل ہاربر پر امریکی بیڑے کو شدید نقصان پہنچاتا بلکہ تباہ و برباد کر دیتا ہے وہ آگے بڑھتا جارہاہوتا ہے کہ امریکہ جاپان کے قدم روکنے کا فیصلہ کرتا ہے 6اگست 1945صبح 8-45منٹ پر امریکہ جہاز سے دنیا کا پہلا ایٹم بم ہیروشیما پر گراتا ہے نقطہ حرارت سورج سے بھی زیادہ پہلے سیکنڈ میں ایک لاکھ انسان کو ئلہ اور شہر آگ کی چتا میں بدل جاتا ہے ایک میل کا علاقہ پگھل جاتا ہے 6ہزار فٹ دور تک کاغذ جل جاتے ہیں دولاکھ انسان کوئلے میں بدل جاتے ہیں آج تک بچے کیمیائی اثرات کیساتھ ہی پیدا ہو تے ہیں امریکہ رکا نہیں 9اگست 1945یعنی 3دن بعد ناگا ساکی جاپان کے دوسرے شہر پر بھی دوسرا ایٹم بم گرا کر اُس کو بھی دوزخ میں بدل دیتا ہے ہیرو شیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم کا نام لٹل بوائے ناگا ساکی پر گرانا جانے والا فیٹ مین تھا جاپانی حیران تھے کہ کیسا حملہ ہے کہ شہر دونوں شہر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اگلے دن امریکی صدر نے ریڈیوپر اعلان کیا کہ ہم نے جاپان کے شہروں پر ایٹم بم گرائے ہیں ابھی دو اور شہروں پر بھی گرائیں گے اِس لیے جاپان فوری ہتھیار پھینک دے جاپان اپنی بربادی دیکھ چکا تھا اُس نے ہتھیار ڈال دئیے اِس طرح دوسری جنگ عظیم کا آغاز ہوا کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ یہاں سے جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو گئی امریکہ نے اپنے اسلحے کی برتری پر فتح حاصل کی اِس کو دیکھ کر تمام یورپی ممالک طاقت ور ملک اسلحہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہوگئے جہاز ٹیک میزائل جوہری کیمیائی ہتھیار یہاں تک کہ ڈرون حملے ڈرون پر آکر دماغ خراب ہوگیا کہ ہم دنیا میں جس گھر اور گھر کی دیوار پر لگی تصویر تک کو ہٹ کر سکتے ہیں ہم نے چاند مریخ کو تسخیر کرلیا ہمیں اب کوئی شکست نہیں دے سکتا ہم سپر پاور ہیں باقی اقوام ہماری غلامی کے لیے پیدا ہوئے ہیں اِس دوران سارے وسائل اسلحہ پر لگادئیے -صحت پر انسان پر توجہ نہیں دی گئی سپر طاقتیں امریکہ بہادر ڈالر اسلحہ سائنس ٹیکنالوجی کے زعم میں خدا بن گیا تھا اللہ نے کرونا کی وبا پھیلا کر اوقات یاد دلا دی کہ امریکی چین سے صحت کی بھیک مانگتے نظر آرہے ہیں یورپ میں لاشوں کے لیے ٹرک استعمال کئے جا رہے ہیں اور انسان خدا کے سامنے سجدہ ریز کاش انسان اسلحے کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے خداکے سامنے عاجز رہنا صحت پر توجہ میڈیکل نظام کو اچھا کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا نصیب ہوتا ورنہ خدا نے اگر کسی دن ہوا اور پانی کو سلب کرلیا تو کیاہو گا یہ سب جانتے ہیں۔

Share
Share
Share