ماہنامہ آج کل(نئی دہلی) کا مجتبیٰ حسین نمبر
موجودہ دور کے سب سے قدآور مزاح نگار مجتبیٰ حسین پر حکومت ہند کے مشہو رادبی رسالہ آج کل (نئی دہلی) نے جولائی ۲۰۱۹ کا خصوصی نمبر جاری کیا ہے۔اس شمارہ میں طنز ومزاح نگاری‘ خاکہ نگاری‘ اسلوب‘ ان کی فنی خصوصیات‘چست درست فقرے‘لفظیات وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔
اس شمارہ میں جملہ12مضامین‘دواداریے اورمنظومات شامل ہیں۔ جس میں ہندوستان کے بھرمشہور معروف ادیبوں‘شعراء اورقلم کاروں نے اپنی تحریروں کے ذریعہ مجتبیٰ حسین کی خدمات کا اعتراف کیاہے۔ آج کل کے مدیران حسن ضیاء نے”ادب میں طنزومزاح“اورڈاکٹرابرار نے حرف آخر کے تحت”مجتبیٰ حسین قطب مینار سے چارمینار تک“کے عنوانات سے اپنے اداریے تحریر کیے ہیں۔54صفحات پرمشتمل اس معلوماتی رسالہ میں مجتبیٰ حسین کی تمام زندگی کااحاطہ کیاگیاہے۔ یہ رسالہ آج کل کے آفس سوچنا بھون نئی دہلی سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ اس سے قبل حکومت اترپردیش کے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے رسالہ نیا دورلکھنو نے بھی آپ پرخصوصی شمارہ شائع کیاتھا۔ مجتبیٰ حسین پہلے طنز ومزاح نگار ہیں جنہیں حکومت ہند نے بحیثیت مزاح نگار پدم شری ایوارڈ سے عطا کیاہے۔ اس کے علاوہ اردو کے تقریباً تمام بڑے ایوارڈس سے بھی آپ کو نوازا جاچکا ہے۔ کرناٹک کی گلبرگہ یونیورسٹی نے آپ کواعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ہے۔مجتبیٰ حسین کے سفرنامہ جاپان کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے اپنے نصاب میں شامل کیاہے۔
——
محسن خان
موبائیل : 9397994441
ای میل :