اترپردیش ویلفیئر ایسوسی ایشن ( اپوا ) کا اعزازیہ و استقبالیہ پروگرام

Share


اترپردیش ویلفیئر ایسوسی ایشن ( اپوا )
کا اعزازیہ و استقبالیہ پروگرام

تعلیم انسان کو روشن مستقبل کی ضمانت دیتی ہے اور یہی وہ شئ ہے جو زندگی کے ہر گوشوں میں ہمیں ممتاز کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی انٹر نیشنل انڈین اسکول – ریاض کی مینیجنگ کمیٹی کے فعال ممبر انجینئر عبدالمعین خان نے شہر ریاض میں اپووا تنظیم کی طرف سے سابقہ کابینہ کے اعزاز میں اور نئی کابینہ کی تشکیل کے موقع پر کیا۔

مہمان اعزازی اموبا کے سابق صدر اور پروانچل تنظیم کے حالیہ صدر عبدالاحد صدیقی نے اجتماعیت کی اہمیت وافادیت پر زور دیتے ہوئے عرض کیا کہ یہ تنظیمیں اس میں اپنا اہم رول ادا کررہی ہیں۔ سفارت خانۂ ہند – ریاض میں اسسٹینٹ قونصلر کے عہدے پر فائز حبیب الرحمن خان نے ایجوکیشن پر زور دیتے ہوئے ہر ہر فرد کو تعلیم سے لیث ہونے پر ابھارا۔
پرویز عالم کے تلاوت کلام سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ عبدالرحمن عمری نے نئی کابینہ کا تعارف پیش کیا اور سابقہ کابینہ اور اس کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
نئی کابینہ کے صدر عرفان احمد نے حاضرین کا استقبال کیا۔
نئی کابینہ میں عرفان احمد خان صدر، کمال احمد نائب صدر، محمد اکمل جنرل سکریٹری ،عبدالاول سنگرامپوری جوائنٹ سکریٹری، عبدالرب ٹریزرر، ارشاد احمد نائب ٹریزرر اور عبدالرحمن عمری کو کنوینر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ بھی میری خدمات اپوا کو ملتی رہیں گی۔
اسد علاء الدین بلرامپوری، عبدالرحمن عمری اور عبدالاول سنگرامپوری نے شاعرانہ کلام سے حاضرین کو لطف اندوز کیا۔ اس موقع پر شہر ریاض کی جامعہ، علی گڈھ، سلفی، قاسمی ، ندوی اور فلاحی برادری کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اپوا کے سرگرم حضرات وصی اللہ ندوی، ارشاد احمد خان ، عبدالمتین ندوی، عبدالمبین ندوی ، ڈاکٹر عبدالاحد چودھری ، حافظ زہیر احمد، حافظ ظہیر احمد اور نعیم الحق بھی پروگرام کا ایک اہم حصہ تھے۔
محمد اکمل جنرل سکریٹری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عشائیہ کی دعوت دی۔
اس طرح پروگرام مجلس عاملہ عبدالسبحان، محمد یعقوب، عبدالصمد، اسد علاء الدین بلرامپوری، امام علی، پرویز عالم ، عتیق الرحمن خان اور ابوالمؤثر ندیم کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Share
Share
Share