افسانچہ : بے پناہ نفرت سے جنم لیتی اک محبت کی کہانی :- ابنِ عاصی

Share
ابنِ عاصی

افسانچہ
بے پناہ نفرت سے جنم لیتی اک محبت کی کہانی

ابنِ عاصی

اس نے بے پناہ نفرت سے ہونٹ سکیڑے ،بڑبڑا کر ایک موٹی سی گالی بکی اور گن سیدھی کرکے مسجد مین موجود سب نمازیوں کو ڈھیر کردیا۔

وہ سب الگ الگ طریقوں سے نماز پڑ ھ رہے تھے لیکن ان کے جسموں سے نکلنے والا خون بہتا ہوا ایک کونے میں پہنچ کر یوں آپس میں رچ بس گیا کہ
لگا کسی ایک ہی انسان کا ہے۔

Share
Share
Share