پروفیسر محمد قمر سلیم بھارتیہ شکھشا رتن ایوارڈ سے سرفراز
نئی دلی کے شکتی پیٹھ آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب میں انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن ، نوی ممبئی کے ایسو سی ایٹ پروفیسرمحمد قمر سلیم کو بھارتیہ شکھشا رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کلکتہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل ہیریٹیج نے یہ ایوارڈ انھیں تعلیم میں مجموعی خدمات ، ریسرچ ورک اور ان کی کتاب ’ کرییٹی وٹی اِن دی ڑائٹنگس آف اردو‘ (Creativity in the Writings of Urdu)کے لیے دیا ہے۔ اس تقریب میں ۱۸ ملکوں کی اہم شخصیات کو انعامات دیے گئے جبکہ ہندوستان کی تقریباً ۲۵ ریاستوں کی ایک سو شخصیات کو مختلف شعبۂ جات میں انعامات دیے گئے ۔غور طلب بات یہ ہے کہ انعامات حاصل کرنے والوں میں پروفیسر قمر سلیم اکیلے مسلمان تھے۔انعام حاصل کرنے کے بعد پروفیسر سلیم نے اپنی ایک نظم ’’نیا ہندوستان‘‘ پیش کی ۔قومی یکجہتی پر ان کی نظم کو خوب سراہا گیا۔اس موقع پر انھوں نے اپنے افسانوں کے مجموعے ’’کچھ درد سوا ہوتا ہے‘‘ کی ایک کاپی اورینٹل لائبریری کو پیش کی ۔اس کے علاوہ بنگلور کی ایک تنظیم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکانامکس اور سوشل رفارم ، بنگلور نے پروفیسر سلیم کی اسکالر پریس جرمنی سے شائع ہونے والی کتاب’’ کرییٹیویٹی ان دی رائٹنگس آف اردو ‘‘ کے لیے ’’ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ ‘‘ دیا گیا۔نئی دلّی کی ایک تنظیم ریفاسی مینٹو انترنیشنل نے بھی انھیں ان کے ریسرچ ورک اور تعلیمی خدمات پر ’’رائزنگ پرسنالٹی آف انڈیا ۲۰۱۸ ایوارڈسے نوازا۔