عالمی اردو افسانہ فورم پر 15فروری سے 15 مارچ 2015 تک” عالمی افسانہ نشست "

Share

afsana gr
نورالعین ساحرہ
آداب
عالمی اردو افسانہ فورم پر 15فروری سے 15 مارچ 2015 تک ” عالمی افسانہ نشست ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں آپ سب شائقین نثر اور افسانہ نگاروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اس نشست سے منتخب افسانے عالمی ادبی رسالوں ” راوی (انڈیا)، ثالث (انڈیا ) احساس (جرمنی) اور ویب سائٹ عالمی پرواز ڈاٹ کام پر لگائے جائینگے
چند گزارشات
(1 )۔ ” عالمی افسانہ نشست ” کے دوران ہر افسانہ نگارکو اپنا ایک ہی افسانہ پیش کرنے کی اجازت ہے۔ براہ کرم ہمیں افسانہ دیتے وقت اس کے ساتھ سب سے اوپر یہ سب ضرور لکھیں ۔
افسانہ برائے ” عالمی افسانہ نشست ”
افسانے کا نام
آپکا اپنا نام
شہر اور ملک کا نام۔

(2) آپ ابھی سے نشست کے لیئے اپنا افسانہ براہ راست فورم کی وال پر پوسٹ کر سکتے ہیں ۔(ہم آپکا افسانہ پینڈنگ پوسٹ سے لے کر الگ محفوظ کر لیں گے) آپ اپنے افسانے کے ساتھ اپنا تصویری سرورق بھی دیجیئے تو اچھا رہے گا ، جس پر آپکی تصویر ، افسانے کا نام ، آپکا اپنا نام ، شہر اور ملک کا نام جلی حروف میں لکھا ھو ۔ (جو خواتین اپنی تصویر نہیں دینا چاہتیں وہ ہماری ایڈمنز نورالعین ساحرہ یا افشاں بخاری سے فون یا سکائپ پر بات کر لیں )
( اگر آپ خود افسانے کا بینر نہیں بنا سکتے تو 10 فروری تک اپنا افسانہ دے دیجیئے گا تاکہ ہم بروقت اسکا بینر بنا سکیں )
(3 )براہ کرم اپنا افسانہ ٹائپ کر کے پیش کریں ، افسانہ صرف یونی کوڈ میں ہی قبول کیا جائے گا ۔ تصویر یا لنک کی صورت میں نہ ھو۔ اگر” ان پیج” میں ہے تو نیچے لکھے ہوئے لنک کو کلک کیجیئے اس میں افسانہ پییسٹ کرنے کے لئے "کنورٹ” کا بٹن دبائیں تو افسانہ یونی کوڈ میں تبدیل ہو جائے گا لیکن کچھ لفظ ٹوٹ پھوٹ جائیں گے۔ آپ ان تمام لفظوں کو دوبارہ سے ٹھیک کر کے مکمل شکل میں افسانہ وال پر لگا دیجیئے یا کسی ایڈمن کو ان باکس کر دیں۔
http://urdu.ca/convert
(4) اس نشست کا مقصد اردو افسانے کی ترویج و ترقی اور فیس بک پر موجود افسانہ نگاروں کو عالمی سطح پر ایکدوسرے سے اور عام قارئین سے متعارف کرنا ہے ۔ آپ سب قارئین سے درخواست ہے کہ پیش ہونے والے ہر افسانے پر کچھ نہ کچھ رائے ضرور دیں ، خواہ وہ رائے چند لفظ ہی ہوں
5) معزز افسانہ نگار دوستو ۔ جیسے آپ یہ چاھتے ھیں کہ آپکی تخلیق پر سب رائے دیں تو یاد رکھیں دوسرے بھی آپ سے اسی توجہ کے متقاضی ہیں ۔ ایک دوسرے کے افسانوں کو نظر انداز نہ کریں ، امید ھے آپ نشست میں پیش ھونے والے افسانوں پر اپنی گرانقدر آراء سے ضرور دیں گے۔
6) یہ افسانہ نشست ایک تنقیدی نشست کی طرح ھے ، اس لیئے کسی نقاد کی رائے پر ناراضی ظاہر نہ کریں ، اسی طرح نقاد اور تبصرہ کرنے والے بھی صرف افسانے کی خوبیوں یا خامیوں کی نشاندہی کریں ۔ افسانہ نگار کی ذات زیر بحث نہ لائی جائے ۔
7)۔افسانے کی پوسٹ پر صرف افسانے کے حوالے سے بات ہونی چاہیئے ۔کردار نگاری،بیانیہ،کہانی،پلاٹ،منظر کشی ،جزئیات نگاری ،مکالمے وغیرہ وغیرہ
8)۔ براہ کرم گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا احترام ملحوظ رکھا کریں ۔ اگر آپ کسی رکن کی رائے سے متفق نہیں ہیں ، اس سے اختلاف رکھتے ھیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں ، ذاتیات پر ھرگز نہ اتریں ۔
9)۔ بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔ کیونکہ اس سے ناراضی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
(10)۔ ایسی کوئی رائے یا مضمون جسے آپ اس محفل کے شایانِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کرنے کے انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں ۔
11۔چونکہ اس فورم پر اظہارِ رائے کی عمومی آزادی ھے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے کسی بھی نظریہ کو فورم کا نظریہ تصور نہ کیا جائے ۔
12۔انتظامیہ غیر معیاری پوسٹ اور نازیبا آراء حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ھے.
منجانب
انتظامیہ اردو افسانہ فورم
محمد ابرار مجیب ، وحید احمد قمر ، نورالعین ساحرہ ، زبیر سیاف ، افشاں بخاری

Share
Share
Share