براڑ سنز مالیر کوٹلہ پنجاب کی جانب سے
غلام نبی کمار’’ پروفیسر حافظ محمود شیرانی ایوارڈ ‘‘سے سرفراز
پریس ریلیز؍نئی دہلی
’’پنجاب میں اردو‘‘کا نظریہ پیش کرنے والے اردو زبان کے بڑے محقق اور معروف ماہر لسانیات پروفیسر حافظ محمود شیرانی کے نام سے ۴؍جولائی ۲۰۱۹ کو براڑ سنز مالیر کوٹلہ ،پنجاب کی جانب سے غلام نبی کمار کو ان کی تحقیقی و تنقیدی خدمات کے اعتراف میں’’پروفیسر حافظ محمود شیرانی ایوارڈ ‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔
غلام نبی کمار کو یہ ایوارڈ مرکزجماعت اسلامی ہند،مالیر کوٹلہ میں ’’ایک شام بشیر چراغ کے نام‘‘ منعقدایک شعری نشست میں مختلف ریاستوں سے آئے ادیبوں اور شاعروں کی موجودگی میں پروفیسر محمود عالم، ڈاکٹر مشتاق قادری، سالک جمیل براڑ، بشیر چراغ، انوار آذر اورمکرم سیفی کے بدست دیا گیا۔غلام نبی کمار دہلی یونی ورسٹی سے ڈاکٹر مشتاق قادری کی نگرانی میں’’زبیر رضوی کی ادبی خدمات کا تنقیدی مطالعہ‘‘کے موضوع پر پی۔ایچ۔ڈی کر رہے ہیں۔ انھوں نے ’’دہلی یونی ورسٹی سینٹرل لائبریری میں موجود رسائل و جرائد کا وضاحتی اشاریہ‘‘کے موضوع پر پروفیسر ارتضیٰ کریم کی نگرانی میں ایم۔فل کیا ہے۔غلا م نبی کمار گذشتہ کئی برسوں سے اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کی اب تک دوتحقیقی و تنقیدی کتابیں’’ اردو کی عصری صدائیں‘‘(۲۰۱۸) اور’’قدیم و جدید ادبیات‘‘(۲۰۱۹)منظر عام پر آچکی ہیں۔ان کی جو کتابیں زیر ترتیب ہیں ان’’اشاریہ سازی:فن اور روایت‘‘،’’اردو غزل کی تنقید:عصری تناظر میں‘‘ اور’’کلیاتِ زبیر رضوی‘‘ قابل ذکر ہیں۔غلام نبی کمار کی ادارت میں سہ ماہی’’پنج آب‘‘شائع ہوتا ہے۔اس کے علاوہ موصوف دربھنگہ بہار سے شائع ہورہے سہ ماہی رسالہ’’دربھنگہ ٹائمز‘‘کے معاون مدیر ہیں۔موصوف اسکالر کو ابھی تک ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے کئی بار اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔جن میں مولانا الطاف حسین حالی ایوارڈ، مظہر امام ایوارڈ،تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ اورحماد احمد ادبی ایوارڈوغیرہ اہم ہیں۔ایوارڈ ملنے پر اردو کی کئی معروف شخصیات نے انھیں مبارک پیش کی ہے جن میں ڈاکٹر ذکی طارق، ڈاکٹر یوسف رامپوری، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، ڈاکٹر ریاض توحیدی، ڈاکٹر پریمی رومانی،ڈاکٹر نسترن فتیحی،ڈاکٹر شاذیہ عمیر،مصداق اعظمی، طارق شبنم،راجہ یوسف، منظر علی خان، عطاء اللہ حسینی،مقبول فیروزی،عاصم اسعدی، محمد احسان الاسلام، امتیاز رومی، شاداب شمیم ،عرفان عارف،خدیجہ کشمیری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔