انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن ، نوی ممبئی کے زیرِ اہتمام
اساتذہ کا پانچ روزہ تربیتی پروگرام اور تین روزہ ٹریننگ پروگرام
محمد قمر سلیم
موبائل۔09322645061
انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نے گذشتہ دنوں انجمنِ اسلام ٹرسٹ ممبئی کے تحت چلنے والے اسکولوں اور جونیر کالجوں کے اساتذہ کے لیے متعلم مرکوز آموزش کے موضوع پر پانچ دن کا تربیتی پروگرام انجمنِ اسلام سیف طیب جی ہائی اسکول اور جونئیرکالج ، بلاسس روڈ میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام انچارج مسز عزیزفاطمہ سلیم، ایسو سی ایٹ پروفیسر، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں انجمنِ اسلام کے مختلف اسکولوں اور کالجوں سے ۲۵ اساتذہ نے حصّہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔پہلا اجلاس میں ’ کمرۂ جماعت میں تجرباتی آموزش پر ڈاکٹر اسماء شیخ پرنسپل ، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نے لیکچر لیا۔انھوں نے کمرۂ جماعت میں تجرباتی آموزش کی حکمتِ عملی پر زور دیا۔جبکہ دوسرے اجلاس میں اسی ادارے کے ایسو سی ایٹ پروفیسر محمد قمر سلیم نے ’ اپنی دنیا اپنے آپ بناؤ‘ کے موضوع پر طلبا کی آزادی اور ان کے تخلیقی شعور کو جلا دینے کی بات کہی۔ انھوں نے شرکاء سے یہ جاننے کے لیے ورک شیٹس بھروائیں کہ وہ اپنے طلبا کو کس حد تک جانتے ہیں اور کس حد تک وہ نئی تدریسیاتی تکنیکوں سے واقف ہیں ۔ان تکنیکوں کے لیے ان کا رویّہ اور رجحان کیا ہے۔
پروگرام کے دوسرے رو ز تیسرے اجلاس میں ہنس راج کالج آف ایجوکیشن کی اسسٹینٹ پروفیسر ارچنا کٹیگری نے کمرۂ جماعت کی ڈائنمکس پر لیکچر لیا۔ اس پروگرام کے چوتھے اجلاس میں اسی ادارے کی اسسٹینٹ پروفیسر منجیت سامبے نے انسدادی تدریس کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی ۔تیسرے روز انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کی ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سپریا ڈیکانے کمرۂ جماعت کی ترسیل میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی جگہ کس طرح اس کو فائدے مند بنایا جا سکتا ہے، پر لیکچر لیا جبکہ چھٹے اجلاس میں ایم سی ٹی کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل ڈاکٹر سویتا سابلے نے انفا رمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف آلات کے بارے میں بتایا۔ان آلات کا کب اور کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے چوتھے روز ساتویں اجلاس میں انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کی ایسو سی ایٹ پروفیسرمسز عزیز فاطمہ محمد قمر سلیم نے بلڈنگ بریجیزکے موضوع پر لیکچر لیا یعنی کون کون سی تراکیب کی جائیں جس سے طلبا کو پڑھائی کی طرف راغب کیا جائے ۔ان کے اجلاس کو کافی پسند کیا گیا۔ آٹھویں اجلاس میں اسی ادارے کی ایسو سی ایٹ پروفیسر مسز حور جہاں حسن نے بتایا کہ کس طرح طلبا کو کمرۂ جماعت کی تدریس کی طرف مائل کیا جائے ۔ انھوں نے حوالوں کے ذریعے اپنی بات سمجھائی۔چوتھے دن کے آخری اجلاس میں ڈرگس اور اس کے اثرات پر پینل ڈسکشن ہوا جس میں روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر جناب سرفراز آرزو، مون اسٹار کے ڈائریکٹر جناب عظیم درانی ، کاؤنسلر مس روحی اور کاؤنسلر مسز عشرت نے حصہ لیا جبکہ ماڈریٹر کے فرائض محمد قمر سلیم نے انجام دیے۔پروگرام کو آرڈینیٹر مسز عزیز فاطمہ نے بتایا کہ پہلی بار ریفریشر کورس میں پینل ڈسکشن کو شامل کیا گیا تھا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
پروگرام کے آخری روز شرکاء اساتذہ نے پاور پائنٹ پرزنٹیشن دیے۔یہ اجلاس ڈاکٹر اسماء شیخ اور مسز عزیز فاطمہ کی نگرانی میں ہوا۔پروگرام کے پانچویں روز الوداعی تقریر میں ناگپاڑہ کے کارپوریٹر جناب رئیس شیخ نے انجمن اسلام کی کوششوں کو سراہا اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ یہاں سے جو سیکھ کر جا رہے ہیں اس پر عمل کریں۔ اساتذہ کو ان کی کامیابی کے لیے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔مہمانان میں مسز سلمیٰ لوکھنڈوالا ڈائریکٹر اسکول انجمنِ اسلام، مختلف اسکولوں کے پرنسپل صاحبان موجود تھے۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر اسماء شیخ نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیااور خاص طور سے مسز شمع تارا پور والا کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے بہت خوبصورتی اور خندہ پیشانی کے ساتھ سارے انتظامات کیے اور تمام سہولتیں فراہم کیں۔
اس کے علاوہ انجمن اسلام پبلک اسکول پنچ گنی میں تین روزہ اساتذہ کا ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پہلے دن مسز عزیز فاطمہ نے انسدادی تدریس اور امتحان کے خوف سے کیسے بچا جائے پر لیکچر دیا جبکہ مسز حور حسن نے تدریس کے نئے طریقوں پر گفتگو کی۔دوسرے دن ڈاکٹر اسماء شیخ نے آ موزش کے ذرائع پر لیکچر لیا تو جناب محمد قمر سلیم نے نو عمر طلبا کے مسائل اور ان کے حل بتائے۔تیسرے اجلاس میں ڈاکٹر سپریا ڈیکا نے طلبا کی ابھرنے کی قوت کی نشوونما پر اہم نکات پیش کیے۔ آخری دن ڈرگس کے موضوع پر پینل ڈسکشن ہوا۔الوداعی تقریب میں اسکول کے طلبا نے ایک خوبصورت کلچرل پروگرام پیش کیا۔ شرکاء اساتذہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی اسکول کے ڈائریکٹرجناب شمشیر عالم تھے۔
—–
محمد قمر سلیم
ایسوسی ایٹ پروفیسر
انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن
واشی ، نوی ممبئی
موبائل۔09322645061