ایڈوکیٹ علی رضا خان ‘ ایڈوکیٹ علی رضا خان ‘ فخرِ ملت ‘ اوارڈ ‘ اوارڈ سے سرفراز کئے گئے

Share

 فخرِ ملت
ایڈوکیٹ علی رضا خان ‘ فخرِ ملت ‘ اوارڈ سے سرفراز کئے گئے

اے پی سی آر ، نئی دہلی کی جانب سے عدل و انصاف کی تئیں کوششوں کا اعتراف
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے اخلاص اور نیک نیتی کی وجہ سے عوام الناس کے دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اللہ کی نصرت و مدد حاصل ہوتی ہے جن کا ایمان یہ ہوتا ہے کہ انسان کی خدمت ہی دراصل عبادت ہے ۔ یعنی

بقول شاعر ؎ یہی ہے عبادت، یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
آکولہ شہر کی معروف شخصیت ایڈوکیٹ علی رضا خان ایسی ہی شخصیت ہیں۔ وہ آکولہ ڈسٹرکٹ اور شیشن عدالت میں بطور کریمنل لایر مصروفِ کار ہیں۔ وہ آکولہ شہر کی مشہور و معروف شخصیت قاصی و خطیب محمد شہباز خان صاحب کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی اپنی صلاحیتوں، منصفانہ مزاج، نیک نیتی اور خلوص کا لوہا منوالیا ہے۔انہوں نے مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرکے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور آج نہ صرف اپنے پیشے میں بلکہ سماج میں بھی ایک معزز مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے اپنی طالبِ علمی کے دوران ہی عدل و انصاف اور انسانی حقوق کی خاطر جدوجہد شروع کردی تھی۔ اپنے ساتھی طلبہ کے ساتھ کالج میں ناانصافی نہ ہونے دینا، قوم و ملت کے بچوں کو سرکاری وظیفے کے حصول میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرنا اور حکام کی لاپروائی ، تعصب اور دانستہ تاخیرکی شکایت حکامِ بالا تک پہنچا کر متاثرین کو انصاف دلانا جیسے کاموں کی وجہ سے مستحق اور نادار طلبہ اور سرپرستوں میں وہ مقبول ہوگئے ۔ وکالت کے پیشے میں باقاعدہ آجانے کے بعد انہوں نے مسلسل اپنی کوششیں جاری رکھیں اور عدالت میں بھی مختلف جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے بے گناہ اور معصوم ملزمین کے مقدمات کی کامیاب پیروی کی ۔ ایڈوکیٹ علی رضا خان کی ان مخلصانہ کوششوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ایک جانب تو وہ عدالت میں اپنے جارحانہ تیوروں اور پیشہ ورانہ ذہانت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہیں دوسری طرف اپنے موکلین اور سماج میں وہ اپنی خوش مزاجی اور ظریف الطبعی کی وجہ سے نہایت مقبول بھی ہیں۔
ایڈوکیٹ علی رضا خان کی ان مخلصانہ اور مسلسل مساعی کا اعتراف کرتے ہوئے اے پی سی آ ر یعنی اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس، نئی دہلی کی جانب سے انہیں ‘فخرِ ملت ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اے پی سی آر، ملک کی کئی ریاستوں میں ناانصافی کا شکار متاثرینکو قانونی امداد فراہم کرتی ہے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈوکیٹ اور اے پی سی آر ، نئی دہلی کے قومی کو آرڈینیٹرجناب ابوبکر سباق کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ ایوارڈ کی تفویض کے پروگرام میں ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔ ڈائس پر اے پی سی آر کے ریاستی کو آرڈی نیٹر جناب اسلم غازی صاحب (ممبئی)، حامد حسین صاحب، ایڈوکیٹ شعیب انعامدار، ایڈوکیٹ عبدالشفیق، ایڈوکیٹ محمد فیصل وغیرہ موجود تھے۔ ایوارڈ موصول ہونے پر شہر بھر کے علاوہ ریاست کے مختلف شہروں سے بھی ایڈوکیٹ علی رضا خان کو مبارکبادیاں موصول ہورہی ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ایڈوکیٹ علی رضا خان کو اسی طرح قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رکھے۔

Share
Share
Share