لندن میں ادبی قافلہ نے ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب کی عیادت کی

Share
ڈاکٹر شکیب کے ساتھ دائیں سے بائیں : پروفیسر خان ‘ ڈاکٹر تقی عابدی ‘ ڈاکٹر عبدالرمن عبدؔ ‘ پروفیسر خواجہ اکرام الدین ‘ شاہزاد ارمان ‘ ڈاکٹر نصرت مہدی اور پروفیسر شہاب ملک ۔

لندن میں ادبی قافلہ نے ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب کی عیادت کی

اردو ادبی قافلہ یوروپ 2018 ؁ ء کے اراکین نے لندن میں ڈاکٹر تقی عابدی کے ہمراہ علمی مجلس کے روح رواں‘ ممتاز محقق اور نامور نقاد ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت اور ملاقات کی۔

ڈاکٹر شکیب جنھوں نے گزشتہ پچاس سالوں سے لندن میں اردو کی شمع روشن رکھی ہے آج کل دماغ کے اسٹروک اور طولانی کوما کے بعد روبہ بہبود ہیں ۔ ان کا گھر پر علاج اور فزیوتھراپی جاری ہے ۔ ڈاکٹر شکیب اردو قافلہ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اس قافلے میں جواہر لال یونی ورسٹی کے پروفیسر خواجہ اکرام الدین ‘ جموں یونی روسٹی کے صدر شعبۂ اردو پروفیسر شہاب ملک ‘ بھوپال اردو اکادمی کی ڈائریکٹر اور ممتاز شاعرہ ڈاکٹر نصرت مہدی ‘ نیو یارک کے ممتاز شاعر ڈاکٹر عبد الرحمن عبد ؔ اور اہلِ قلم کے شہزاد ارمان شامل تھے۔
اردو قافلہ کے دیگر ارکان جن میں چیئرمین اردو پنجاب یونی ورسٹی پروفیسر محمد کامران ‘ ممتاز شاعرہ صائمہ کامران اور انجمنِ ترقی اردو کراچی کی رکن فاطمہ حسن نے بھی شکیکب صاحب کی عیادت کے پیغامات روانہ کیے جو اس دن لندن سے باہر مقیم تھے۔اردو قافلہ یوروپ 2018 ؁ء نے اپنے سفر کا آغاز شکیب صاحب کی ملاقات سے کر کے اردو محسنوں کی خدمات کا اعتراف اور اردو تہذیب اور تربیت کا مظاہرہ کیا۔

Share
Share
Share