محبوب نگر میں ڈاکٹر عزیزسہیل کی تہنیتی تقریب
ڈاکٹر بشیر احمد،ڈاکٹر اسلم فاروقی کا خطاب
5 /ا گسٹ محبوب نگر(ای میل)عصر حاضر میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں نوجوانوں میں شعور کی بیداری ضروری ،اردو کو ٹکنالوجی سے جوڑنا وقت کا اولین تقاضہ ہے
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکشن محبوب نگر نے بزم کہکشاں محبوب نگر کی جانب سے غالب ہال محبوب نگر پرجواں سال اردونواز شخصیت ،ادیب ،صحافی،مدرس ڈاکٹر عزیز سہیل سابق لیکچرار ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر کا جلسہ اعتراف خدمات ، تہنیتی و دداعی تقریب سے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عزیز سہیل پچھلے 5سال میں محبوب نگر میں قابل ستائش علمی وادبی خدمات انجام دی ہے بالخصوص طالب علموں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کے فروغ میں اضافہ کے لیے سمینارس، ورکشاپ، توسیعی لیکچرکا بہت خوب انعقاد لایا ہے ،مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر اسلم فاروقی ،صدرشعبہ اردو این ٹی آرگورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر عزیز سہیل اردو حلقوں میں ایک جانا پہچانا نام ہے انہوں نے سخت محنت سنجیدہ جستجو کے ساتھ متحرک رہتے ہوئے آج اردو حلقوں میں اپنی ایک پہچان بنالی ہے سوشیل میڈیا کے ذریعے اردو کے فروغ کے سلسلہ میں متحرک ہے ریاست کے مختلف مقامات پر منعقدہ اردو سمیناروں میں ان کا رول اہمیت کا حامل رہاہے ۔نوجوانوں کو چاہئے کے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے متحرک ہوجائیں، اردو عالمی سطح کی مقبول زبان ہے مشاعروں اور تہذیب و ثقافت کی علمبرداری کرتے ہوئے اردو زبان آج اکیسویں صدی میں ٹیکنالوجی سے جڑ گئی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو کے ساتھ اپنی اٹوٹ وابستگی رکھیں اور دوسروں کو اردو زبان سکھاتے ہوئے اردو تہذیب کو اگلی نسلوں تک پہونچانے کا اہتمام کریں گے۔حلیم بابر داعی محفل و صدر بزم کہکشاں نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر عزیز سہیل کی علمی وادبی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے ڈاکٹر عزیز سہیل نے محبوب نگر میں علمی وادبی خدمات انجام دی ہے انہوں نے محبوب نگر میں کئی ایک سمینارس،ورک شاپ ،ادبی جلسے اور مشاعروں کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا تھا اور اردو کے فروغ کے لیے سب کے ساتھ کام کیا ہے ان کی خدمات لائق تحسین ہے۔قبل ازیں صحافی و ادیب محسن خان(حیدرآباد) نے ڈاکٹر عزیز سہیل کی علمی و ادبی خدمات پر تفصیلی مضمون پڑھا اور ان کی خدمات و کارناموں کو اجاگر کیا۔اس تقریب سے مہمانان اعزازی ناصر بن احمد ،سلیم اقبال، محسن خان(قائد ٹی آرایس)محبت علی منان ،باسط مظہری،نیاز الدین صابری نے خطاب کیا۔پروگرام کی نظامت ہارن رشید ایڈوکیٹ (مدینہ لائبریری) نے حسن خوبی سے انجام دی ،پروگرام کا آغاز ڈاکٹر اسلم فاروقی کی تلاو ت سے ہوا ،جلیل رضا نے نعت شریف پڑھا،محبوب نگرسے وابستہ علمی، ادبی شخصیات وممتازشعراء اکرام ،طلبہ اس جلسہ میں شریک تھے ۔
BAZM-E-KAHKASHAN MAHABUBNAGAR
بزم کہکشاں ‘ محبوب نگر-Regd.5847/94