عزت لوٹی، جان بھی گئ – آواز دو انصاف کہاں ہے ؟ :- حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی

Share
محمد ہاشم قادری صدیقی

عزت لوٹی، جان بھی گئ
آواز دو انصاف کہاں ہے؟؟؟

حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
09386379632

ہمارا ملک ہندوستان جنت نشان کہلاتا ہے؟ (کبھی کہلاتا تھا اب نہیں) ہمارے ملک کا قومی ترانہ ہے، سا رے جہاں سے اچھا ہے ہندوستان ہمارا =ہم بل بلیں ہیں اسکی یہ گلستان ہما را* جو آزادی ہندوستان 15 آگست و یومِ جمہوریہ 26 جنوری کو گایا جاتا ہے، جس گلستان میں اس کے بسنے والے محفوظ نہ ہو ں، امن و چین سے نہ ہوں، جس کی بلبلیں، کو ئیلیں محفوظ نہ ہوں، کوئل، بلبل کی عزت لوٹی جارہی ہو ‘ عفت تار تار کی جارہی ہو اس کی عزت و آبرو پر روز روز ڈاکہ ڈالکر شرم شار کرنے والی حرکتیں کی جارہی ہوں تو پھر ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ، سار ے جہاں سے اچھا ہے ہندوستان ہمارا؟

کھٹوا کا شرم ناک اور دلدوز واقعہ آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کی عزت لٹی، جان بھی گئ بلا تکاری تلک راج،سنجے رام، وشال جنگو تر، دیپک کھجور یا وغیرہ نے شرم حیا کے اور انسانیت کے سارے پیمانے ہی توڑ دیئے اس سے بڑھ کر شرم شار کرنے والی بات یہ ہوئی کی انصاف کی پناہ میں جانے پر انصاف کی حفاظت کرنے والے ہی انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی جسارت کی یہ انتہائی دیدہ دلیری اور فکر کی بات ہے اسی طرح اناؤ کی عورت کا کیس بھی شرمناک ہے عزت بھی گئ انصاف مانگنے والے بیچارہ باپ اپنی جان سے گیا اور بلاتکاری بی جے پی کا ایم ایل اے کلدیپ سنگربا ہر گھومتا رہا بھلا ہو الہ باد کورٹ نے ایکشن لیا تو بلاتکاری اریسٹ ہوا ایس آئی ٹی ٹیم کو قانونی رکاوٹیں کھڑی کرکے، اسی طرح کھٹوا میں چارج شیٹ داخل کرنے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی شرمناک اور فکر کی بات ہے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا لکھوں یہ ملک کہاں جارہا ہے سبھی کےلیے سو چنے فکر کرنے اور ملک کی بھلائی کے بارے میں کچھ نہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے،
کسی قوم کی تہذیب و تمدن اور ترقّی کا حال معلوم کرنا ہوتو دیکھو اس کے معاشرے میں عورت کا درجہ کیا ہے ؟بہترین طور قوم کو جانچنے پرکھنے کا معیار یہی ہے ۔جس زمانے میں اللہ کے رسول محمد رسول ﷺ اللہ کا پیغام پہنچاننے کیلئے مبعوث ہوئے عورت ساری دنیا میں محکوم تھی ،وہ بہت سے قانونی حقوق سے محروم تھی ، لڑکیوں کو زندہ دفن کردینے کے ساتھ زنا کاری پر بے حیائی کے ساتھ عمل تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی تعلیمات ، تزکیہ اور وہدایات کے ذریعہ جواللہ کی جانب سے آپ نے انسانیت کو پہنچائیں ،ان عیوب ونقائص کا یکسر خاتمہ کر دیا۔خداوند تعالیٰ کی بارگاہ میں عورت اور مرد مساوی سطح پر ہیں نیکو کاری کے معاملے میں بھی اور اس کی جزا اور انعام کے معاملہ میں بھی قرآن حکیم میں اسی پر بار بار زور دیا گیا ۔جو شخص کوئی نیک کام کرے خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطِ کہ صاحبِ ایمان ہو اس شخص کو (دنیا) میں اس کے اچھے کاموں کے عوض میں انکا اجر دیں گے (القرآن سورہ نحل آیت نمبر 97 )
خدا بیزار ذہنیت کا محض ظاہری فوائد کو نظر رکھ کر کسی شئے کے اچھے برے ہونے کا فیصلہ کرنا صحیح نہیں ہے بلکہ اس کی معنویت اور پوشیدہ نتیجہ خیزی کو بھی بہر حال ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔ اخباری رپوٹوں کے مطابق یوروپ میں بہت سے لوگ بن بیاہ رہتے ہیں تو ان کی نفسانی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ ایسی عورتوں کا ہونا بھی ضروری ہے جو انہی کی طرح محض نفسانی یا شہوانی تکمیل ِحاجات کی تجارت کرتی ہوں،لہٰذا عورتیں جو عصمت فروشی کا پیشہ اختیار کیے ہوئی ہیں سیکس ورکرس کے زمرے میں داخلِ ہیں نعوذ باللہ اب اندازہ لگائیں اُس معیار فکر کا جس نے انسانی نظام ِ حیات کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں ۔کیا ایڈس (Aids) خدائی عذاب نہیں ہے، آج ایڈس (Aids) نے دنیا میں بلکہ ہندوستان میں یہ مرض بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔محکمہ ٔ صحت کے وزیرکا ابھی حال ہی میں یہ بیان اخبار بینوں نے پڑھا ہوگا کہ اس مہلک بیماری نے ہلچل مچا رکھی ہے،نہایت تیزی کے ساتھ ہزاروں مریضوں کی جان لینا۔۔۔ کیا اس خدا بیزار اوار مادر پدر آزاد تہذیب کے منہ پر یہ قدرت کا طمانچہ نہیں ہے؟ …… خواہشاتِ نفسانی وقارِ بشری کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیتی ہے ، خواہشات کی اتباع کرنا شانِ بندگی کو مسخ کرکے رکھ دیتا ہے، سماج میں خواہشات و شہوات کی زیادتی سماج کیلئے رسوائی وذلت کا سبب بنتی ہے جیسے دہلی میں دامنی نام کی لڑکی (ریپ کیس) کا شرم ناک واقعہ ہوا اور پھر مسلسل حادثات ہوتے چلے آرہے ہیں ۔یہ بات مسلمہ ہے کہ عورت کی آزادی کے نام پربلا روک ٹوک دیر رات تک بوائے فرینڈ کے ساتھ گھو منا پھرنا ،اس سے جنسی اختلاط پروان چڑھے گا تو انجام کار اِفعالِ شنیعہ (برے کام ) کا ارتکاب ضرور ہوگا-اسی لئے محمد عربی ﷺ نے واضح قانون کا نفاذ فرماتے ہوئے خدائی حکم قرآن کا اعلان فرمایا : ’’ زنا کے قریب نہ جاؤیہ بڑی بری راہ ہے اور برا چلن ہے‘‘(سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 17 )۔ زنا انتہائی برا فعل ہے صرف اس سے اجتناب اور پرہیز ضروری نہیں بلکہ اس کے داعی اور تقریب وتمہید کے کاموں سے بھی بچنا ضروری ہے کیونکہ شرافت و نجابت کا یہ تقاضہ ہے کی اس فعل سے نہیںبلکہ اس کے جتنے دواعی ہیں ،اس سے اجتناب و احتراز کیا جائے ۔اسی لئے اسلام نے ان تمام حرکات و سکنات کو جو بے حیائی، بے شرمی ، بدکاری میں معمولی رول بھی ادا کرتے ہیں حرام قرار دئیے ہیں اور معاشرے کو ان سے پاک و صاف کرکے صالح معا شرہ بنانے کی ہرممکن کوشش فرمائی ۔ انسانی جان کی اہمیت مذہب اسلام میں موجود ہے، اسلام میں انسانی جان کے قتل میں قصاص کی سزا مقرر ہے مگر ناموس یاعزت (بلات کاری) انسانی کو داغ دار کرنے کی سزاصرف اور صرف سنگساری کی موت ہے، اگر کسی کے ہاتھوں کوئی ہلاک ہو جائے اور مقتول کے ورثاء اگر رضا مند ہو جائیں تو جان کے بدلے مال فدیہ یعنی (دیت جرمانہ) لے کر قاتل کی جان بخشی کر سکتے ہیں بہ خلاف اس کے (بلات کار) زانی اور زانیہ کے سلسلے میں طرفین کی مصالحت کی بنیاد پر بھی اس جرم کی تلافی کا کوئی راستہ سرے سے ہے ہی نہیں…معلوم ہوا اسلام ناموس وعصمت کو انسانی زندگی سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور زنا کے مجرم کو خدائی مجرم قرار دے کر موت کی سزا مقرر کرتا ہے اور حکم دیتا ہے: ( ترجمہ’’ کنزالایمان‘‘) زنا کے قریب نہ جاؤ، یہ بڑی بری راہ ہے اور برا چلن ہے ( سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 17) آج بھی وہ تمام برائیاں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جو ایا م جاہلیت میں جاری تھیں لیکن فرق اتنا ہے کہ پہلے یہ تاریکی کے پردے میں کی جارہی تھیں ، آج علم و فن ،تہذیب و آزاوی کے نام پر کی جارہی ہیں ۔ لہٰذا ضرورت ہے کہ محمد عربی ﷺ کی نافذ کردہ اصلاحات کو عام کیا جائے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جائے اور معاشرہ کو صالح اور پاکیزہ ماحول عطا کیا جائے ۔ بیٹی 8 سال کی ہو یا 18 سال کی بیٹی ہندو ہو یا مسلمان، بیٹی کھٹوا کی ہو، یا اناؤ کی، ساسارام کی ہو یا، امیٹھی کی بلا تکاری کی سزا پھانسی پھانسی پھانسی ہو نی چاہیے عورت کی آبرو جا ن سے زیادہ قیمتی ہے، پی ڈی ایف ہو یا بی جے پی دونوں مجرم ہیں، ہندوستان میں قا نون، انصاف، جمہوریت انسا نیت سب دم توڑ چکی ہے
۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صالح معاشرہ قائم کر نے کی توفیق دے ۔ آمین ثم آمین ۔
۔۔۔۔۔۔
حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی
امام و خطیب مسجد ھا جرہ رضویہ اسلام نگر کپالی وایامانگو
،پوسٹ:پارڈیہہ،مانگو، جمشیدپور(جھارکھنڈ)پن ۸۳۱۰۲0
hhmhashim786 @gmail.com
09279996221

Share
Share
Share