اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن میں اساتذہ کا تربیتی پروگرام :- محمد قمر سلیم

Share


محمد قمر سلیم
موبائل۔09322645061

انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن،
نوی ممبئی میں اساتذہ کا پانچ روزہ تربیتی پروگرام

انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نے مارچ ۲۰۱۸ کے دوسرے ہفتے میں انجمنِ اسلام ٹرسٹ ممبئی کے تحت چلنے والے اسکولوں اور جونیر کالجوں کے اساتذہ کے لیے جدید تدریسی تدریسیات اور معیاری خوبیوں کے موضوع پر پانچ دن کا تربیتی پروگرام منعقد کیا ۔

انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کے لیکچر ہال میں روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک موضوع سے متعلق مختلف عنوانات پر لیکچرز لیے گئے۔ پروگرام انچارج مسز حور حسن، ایسو سی ایٹ پروفیسر، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں انجمنِ اسلام کے مختلف اسکولوں اور کالجوں سے ۳۰ اساتذہ نے حصّہ لیا۔پروگرام میں آٹھ اجلاس ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔پہلا اجلاس میں ’ کمرۂ جماعت میں انتظامی حکمتِ عملی پر ڈاکٹر اسماء شیخ پرنسپل ، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نے لیکچر لیا۔انھوں نے کمرۂ جماعت میں انتظامیہ کے لیے مختلف طرح کی حکمتِ عملی پر زور دیا۔جبکہ دوسرے اجلاس میں ڈاکٹر گیتا ٹھاکر ، فیکلٹی، پللئیز کالج آف ایجوکیشن نے ’ نو طرز کے ڈیجیٹل اعلات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح سے ان اعلات کو انٹر نیٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے دوسرے روز تیسرے اجلاس میں انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کے ایسو سی ایٹ پروفیسر محمد قمر سلیم صاحب نے جدید تدریسیاتی تکنیکوں پر لیکچر لیا۔ انھوں نے اس سلسلے میں شرکاء سے یہ جاننے کے لیے ورک شیٹس بھروائیں کہ وہ اپنے طلبا کو کس حد تک جانتے ہیں اور کس حد تک وہ نئی تدریسیاتی تکنیکوں سے واقف ہیں ۔ان تکنیکوں کے لیے ان کا رویّہ اور رجحان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے لیکچر میں متعدد نئی تدریسیاتی تکنیکوں سے شرکاء کو روشناس کرایا اور اپنے طلبا کو سمجھنے پر زور دیا۔ ان کے سیشن میں بحث و مباحثے کی وجہ سے گرمجوشی کا ماحول تھا۔ پروگرام کے چوتھے اجلاس میں پللئیز کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل ڈاکٹر سیلی ائنوس نے اکتساب کا اندازۂ قدر اور تعینِ قدر پرلیکچر دیتے ہوئے رُبرِک کے بارے میں بتایا اور شرکاء سے رُبرِک تیار کرائیں۔
تیسرے روز انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کی ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سپریا ڈیکانے ترسیلی اور آپسی تعلقات کی مہارتوں پر لیکچر لیا جبکہ چھٹے اجلاس میں ایولان انٹرنشنل ہائی اسکول اورجونیر کالج کی ڈائریکٹر مسز کملیش شرما نے جدید تدریسی تدرسیاتی تکنیکوں کی خوبیوں پر بحث کی ۔ ان کے اجلاس میں کافی گرم جوشی رہی۔انھوں نے کہا کہ جب بھی ہم جماعت میں جائیں تو لیسن کی خوبیوں پر زور دیں اور فرسودہ طریقوں سے گریز کریں۔
پروگرام کے چوتھے روز ساتویں اجلاس میں انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کی ایسو سی ایٹ پروفیسرمسز عزیز فاطمہ محمد قمر سلیم نے منصوبۂ اسباق پر لیکچر لیا جس میں انھوں نے اسباق کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ اسباق کے ان منصوبوں میں باہمی تد ریس ، موضوعاتی تدریس، متبادل تدریس اور اسٹیشن تدریس کے بارے میں بتایا اور مختلف طرح کی تدریس کے لیے کس طرح اسباق کے منصوبے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ شرکاء نے عملی طور پر بھی اسباق کے نمونے تیار کیے۔ان کے اجلاس کو کافی پسند کیا گیا۔ آٹھویں اجلاس جناب حنیف خان ، لائبریرین، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نے حوالاجات، کتابیات اور ای لرننگ اور ریسورسز پر لیکچر لیا ۔ انھوں نے بتایا حوالے کیوں ضروری ہیں اور کس طرح دیے جاتے ہیں۔
شرکاء نے انٹرنیشنل وِ منس ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔پروگرام کے آخری روز شرکاء اساتذہ نے پاور پائنٹ پرزنٹیشن دیے۔یہ اجلاس مسز حور حسن، ایسو سی ایٹ پروفیسر، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن کی نگرانی میں ہوا۔انھوں نے اساتذہ کی پیشکش کے مطابق گریڈس دیے۔پروگرام کے پانچویں روز الوداعی تقریر میں آئی سی ایل ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرمود پابلیکر نے انجمن اسلام کی کوششوں کو سراہا اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ یہاں سے جو سیکھ کر جا رہے ہیں اس پر عمل کریں۔ اساتذہ کو ان کی کامیابی کے لیے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔مہمانان میں جناب اقبال کوارے ممبر نوی ممبئی بورڈ، مسز سلمیٰ لوکھنڈوالا ڈائریکٹر اسکول انجمنِ اسلام، مختلف اسکولوں کے پرنسپل صاصبان موجود تھے۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر اسماء شیخ نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ جبکہ شرکاء اساتذہ نے اپنے تاثر بیان کیے۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی گورو نارائن کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل ڈاکٹر اینا فرنانڈیذتھیں۔
—-
محمد قمر سلیم
ایسوسی ایٹ پروفیسر
انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن
واشی ، نوی ممبئی
موبائل۔09322645061

Share
Share
Share