تعلیم یافتہ،باشعور اور باحکمت عورت سماج کی بنیادی ضرورت :- مانو اساتذہ کا خطاب

Share

تعلیم یافتہ،باشعور اور باحکمت عورت
سماج کی بنیادی ضرورت

ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگرمیں توسیعی لیکچر سے پروفیسر شاہدہ و ڈاکٹرآمنہ تحسین کا خطاب
17مارچ ۔محبوب نگر(ای میل)عصر حاضر میں عورت کا تعلیم یافتہ ،باشعور اور با حکمت ہونا سماج کی بنیادی ضرورت ہے ،ایک عورت اپنی ذات سے کہیں زیادہ سماج اور معاشرے کو فائدہ پہنچا نے اور اس معاشرے کو نواز نے کی اہل ہوتی ہے –

ان خیالات کا اظہار پروفیسر شاہدہ ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج (خودمختار)محبوب نگر میں منعقدہ توسیعی لیکچر و شعور بیداری پروگرام برائے داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیم کے لیے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا دراصل وقت کی ایک اہم ضرورت ہے خواتین کو با ہمت حوصلہ مندی اور ذہن کو کشیدہ رکھ کر مغربی تہذیب کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا مغربی تہذیب کی اچھائیوں کو دیکھتے ہوئے برائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کو خودمختار بننا ہوگا۔ انہوں نے طلبہ سے مانو کے شعبہ مطالعات نسواں میں داخلہ لینے کی خواہش کی اور ویمنس ایجوکشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مطالعات نسواں مانو نے اپنے لیکچر میں کہا کہ اکیسویں صدی میں خواتین کو اختیار اور خود کفیل بنا نے کے لیے ان کے اندر شعور کو بیدرا کرنے کی ضرورت ہے اعلی تعلیم نے ان کے لیے علم کے حصول اور ملازمت کے لیے اعلی عہدوں تک رسائی کو ممکن بنایاہے ۔دراصل اعلی تعلیم سے خواتین آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت باخوبی سے انجام دئے سکتی ہیں انہوں نے مطالعات نسواں کے ذریعے سماجی تبدیلی کی بات کی ۔جہیز کے نام پر خواتین پر ظلم و زیادتی آج کے معاشرے میں عام بات ہے ،خواتین سے چھیڑ چھاڑ ، ظلم وزیادتی کے خاتمہ کے لیے خواتین کو آگے آنا ہوگا اور معاشرے میں تبدیلی کے عمل کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیم کو ہتھیا ر بنانا ہوگا انہوں نے مطالعات نسواں میں ایم اے میں داخلوں کے لیے رہنمائی فرمائی اور طالبا ت کے سوالوں کے اطمنان بخش جوابات دئے ۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں تعلیم سال 2018-19 کے لیے داخلوں کاآغاز ہوچکا ہے اردو میڈیم کے طلبہ اعلی تعلیم کے لیے مانو میں داخلے حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں ۔اس پرگروام کی صدارت شیولیلا انچارچ و اکیڈیمک کواڈنٹر نے کی ،افتتاحی کلمات عارفہ جبین لیکچرار نے ادا کئے ۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے اس موقع پر منجولا کنوینر ویمن ایمپورسیل،محترمہ قمر جہاں،محترمہ آمنہ ممتاز،مسٹر راگھویندار ریڈی، جناب یوسف بابا،جناب مقصود ،نیاز الدین صابری ،صائمہ ریسرچ اسکالر موجود تھے ۔ پروگرام کے آغاز میں ثناء ،ناظمہ نے ترانہ ہندی پیش کیا۔پروگرام کا اختتام شیخ شجاعت علی لیکچرار کامر س کے شکریہ پر ہوا ۔
M.V.S. Govt. Arts & Science Degree College
MahabubNagar

Share
Share
Share