عصر حاضر میں نظم و نسق عامہ کی اہمیت میں اضافہ :- مانو کے اساتذہ کا خطاب

Share


عصر حاضر میں نظم و نسق عامہ کی اہمیت میں اضافہ
طلبہ کے لیے یہ مضمون فائدہ مند

ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگرمیں توسیعی لیکچر سے ڈاکٹر عبدالقیوم و ڈاکٹر نجی اللہ کا خطاب
16مارچ ۔محبوب نگر(راست)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں تعلیم سال 2018-19 کے لیے داخلوں کاآغاز ہوچکا ہے اردو میڈیم کے طلبہ اعلی تعلیم کے لیے مانو میں داخلے حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں ۔شعبہ نظم ونسق بھی عصر حاضر کا ایک اہم مضمون ہے جس میں داخلے جاری ہیں طلبہ کو چاہئے کہ اس سے استفادہ کریں

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید نجی اللہ اکیڈیمک کواڈنیٹر و اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے اپنے داخلوں سے متعلق شعور بیداری پروگرام سے کیا۔ انہوں نے ’’ ہندوستان میں موازنہ نظام‘‘ کے موضو ع پر طلبہ کو مخاطب کیا۔اور ہندوستان کے موازنہ نظام سے متعلق معلومات فراہم کی اور موازنہ نظام میں ہونے والی تبدیلوں پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر و سابق صدر شعبہ نظم ونسق عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج (خودمختار)میں منعقدہ توسیعی لیکچر و شعور بیداری پروگرام برائے داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے موقع پر ’’نظم ونسق عامہ اور عالمیانہ ‘‘ کے موضو ع پر خطاب کیا اور کہاکہ ا کیسویں صدی سائنس و ٹکنالوجی کی صدی ہے اس صدی میں سماجی علوم کی اہمیت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جدیدرحجانات بھی دن بہ دن فروغ پارہے ہیں۔سماجی علوم میں نظم و نسق عامہ دیگر علوم کی بہ نسبت ایک جدید علم کے طور پر ابھراہے 1980اور 1990ء کے دہے میں معاشیات کے شعبہ میں جدید رحجانات LPG، آزادیانہ خانگیانہ اور عالمیانہ کا وجود عمل میں آیا۔ان تصورات نے نظم و نسق وعامہ کے شعبۂ کو بھی متاثر کیا ہے جس کی وجہہ سے نظم ونسق عامہ کی ذمہ داریوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔عالمیانہ کے تناظر میں مضمون نظم و نسق عامہ کی اہمیت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے ۔صدارتی خطاب میں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مسلسل سعی و جہد کی ضرورت ہے ساتھ ہی سخت محنت ،سنجیدگی اور نظم و ضبط کے ذریعے کسی بھی مقصد کو حاصل کرناہوگا۔ انہوں نے شعبہ نظم و نسق عامہ میں ریاستی سطح پرا علی مقام حاصل کرنے والی طالبہ آفرین سلطانہ کو مبارکباد پیش کی ۔نظم ونسق عامہ کے شعبہ میں بہتر کارکردگی کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ قبل ازیں ڈاکٹر گیتا نائیک صدر شعبہ نظم و نسق عامہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس پروگرام کے آغازمیں ناظمہ اور ثناء نے ترآنہ ہندی پیش کیا۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس موقع پر مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی پروگرام کا اختتام محترمہ عارفہ جبین لیکچرار تاریخ کے شکریہ پرہوا۔
شعبہ نشرو اشاعت
M.V.S. Govt. Arts & Science Degree College
MahabubNagar

Share
Share
Share