گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں
لیپ ٹاپس کی تقریب تقسیم
رپورٹ: ابن عاصی
تاریخی اہمیت کے حامل تعلیمی ادارے،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں ،چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم فیزفور،کے تحت ایم اے ،ایم ایس سی اوربی ایس فور کے اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔رئیسِ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔
اس تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر مہدی حیات خان،پروفیسر سید جواد نقوی(صدر شعبہ، تاریخ)،پروفیسر ڈاکٹر عابد مغل(صدر شعبہ،کیمسٹری)،پروفیسر ڈاکٹر عمران ظفر(صدر شعبہ،اردو)،پروفیسر نعیم لشاری ،پروفیسر بی ڈی خان،پروفیسرسرور خان،پروفیسر سیدعباس حسن شاہ،پروفیسر بلال اورپروفیسر اکمل خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
لیپ ٹاپس حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس میں زینب منظور(بی ایس۔زوآلوجی)،لائبہ اکرم(ایم ایس سی،کیمسٹری)ِاقرا نورین،بشرٰ ی پروین(ایم اے،اردو) اور نعیم احمد(بی ایس،اردو)شامل تھے۔
آخر میں رئیسِ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور رئیسِ ادارہ کے وہ ان اسٹوڈنٹس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لیپ ٹاپس حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کیااور اپنے اساتذہ اور والدین کا مان رکھا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی وقت مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔
تقریب کے اختتام پر رئیسِ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے لیپ ٹاپس حاسل کرنے والے اسٹوڈنٹس ،اساتذہ اوردیگر لوگوں کی مٹھائی سے تواضع کی۔