ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب
’’ سیاسی سماجیات ‘‘کی رسم اجراء
حیدرآباد (راست) 12ڈسمبر۔ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر شعبۂ نظم ونسقِ عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی تازہ تصنیف’’ سیاسی سماجیات ‘‘کی رسم اجراء14 ڈسمبر بروز جمعرات کو ڈی ڈی ای آڈیٹوریم ،مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد میں منعقد ہونے والی پہلی کل ہند سماجی کانگریس میں انجام پائے گی ۔ ایم اے سیاسیات اور سماجیات کے طلبہ کے لیے عرصہ دراز سے اردومیں ا س مضمون کی کتاب کی کمی محسوس کی جارہی تھی گو کہ یہ مضمون 1980ء سے ہندوستان کی جامعات میں پڑھایا جارہا تھا اس کے باوجود اس مضمون میں ہندوستانی اور انگریزی زبانوں میں کتاب کی کمی ہے
ایسے میں اس سیاسی سماجیات کی اردو میں کمی کو دور کرتے ہوے ڈاکٹر عبدالقیوم نے قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے،جس میں ہندوستانی مملکت کی نوعیت ،ذات،طبقہ اور گروہ ،سیاسی سماجیات کی تعریف، سیاسی جدیدیانہ، سیاسی سماجیات ،سیاسی تمدن، نظریہ زعماء، سیاسی طاقت، سیاسی ترقی، سیاسی مواصلات اور بااثرحلقے وغیرہ جیسے اہم سماجی اور سیاسی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے،کتابیات واشاریہ وفرہنگ اس کتاب کی قدرمیں اضافہ کرتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقیوم کی یہ 23ویں نصابی کتاب ہے جو پورے ملک میں اردو ذریعہ تعلیم کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کی ضرورت کو پوراکرتی ہے،گذشتہ دو ماہ کے دوران ڈاکٹرعبدالقیوم کی تین کتابوں کے تیسرے اور چوتھے ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔اس کتاب کو بہترین سرورق‘ عمدہ کاغذ و کتابت کے ساتھ نصاب پبلشرس نے ISBN کے ساتھ شائع کیا ہے۔یہ کتاب ھدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی حیدرآباداور ڈاکٹر عبدالقیوم سے راست فون نمبر9441277497 پر ربط پیدا کرتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
——
ڈاکٹر عبدالقیوم