خواتین کا سہ لسانی مشاعرہ اور شام غزل
تسنیم جوہر
حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) جنرل سکریٹری محفل خواتین تسنیم جوہر کی اطلاع کے بموجب 8ڈسمبر دوپہر دوبجے کانفرنس ہال رویندرا بھارتی میں بہ تعاون ڈپارٹمنٹ آف لینگویجیز اینڈ کلچر خواتین کا سہ لسانی مشاعرہ منعقدکیاجارہا ہے۔ جس میں محفل خواتین سے وابستہ اوردیگرزبانوں کی معروف شاعرات اپناکلام پیش کریں گی۔ ڈاکٹرفاطمہ پروین’’دکن میں عصرحاضر کی نسائی شاعری‘‘ کے عنوان سے اظہار خیال کریں گی۔
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ‘پروفیسر آمنہ تحسین شعبہ تعلیمات نسواں (مانو)‘ انیس عائشہ صدر تعمیر ملت شعبہ خواتین ‘محترمہ قمرجمالی اورڈاکٹر اودیش رانی بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گی۔ پروفیسر اشرف رفیع صدارت کریں گی۔ بعدازاں حیدرآباد کی معروف و منفرد خوش گلو غزل گلوکارہ پوروا گروشرما ساز پرغزلیں پیش کریں گی۔نجم الدین جاوید طبلے پرسنگت کریں گے۔ ناظم مشاعرہ ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی ہوں گی۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ اساتذہ ڈاکٹرنکہت آرا شاہین اور ڈاکٹرگل رعنا کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ شائقین اردوادب مرد وخواتین اور شعراء سے پابندی وقت شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
نوٹ: شرکت کی عام اجازت رہے گی۔
تسنیم جوہر
جنرل سکریٹری محفل خواتین۔حیدرآباد