قومی ورکشاپ – انتخابی رویے کی حکمت عملی:مسائل اور چنوتیاں :- ڈاکٹر عزیز سہیل

Share


قومی ورکشاپ
انتخابی رویے کی حکمت عملی:مسائل اور چنوتیاں
بروچر کا اجراء

رپورٹ : ڈاکٹر عزیز سہیل


محبوب نگر۔ (ای میل) ڈاکٹر محمد غوث اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج (خودمختار) محبوب نگرو پی ڈی ایف اسکالر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب شعبہ سیاسیات ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج(خودمختار) محبوب نگرکی جانب سے ایک روزہ قومی ورکشاپ کا 3جنوری 2018ء کو انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔
اس قومی ورکشاپ کے بروچر کا اجراء آج حیدرآباد میں محترمہ اے۔ وانی پرسادکمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس مو قع پر محترمہ اے۔ وانی پرسادکمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ نے منفرد اور عصر حاضر کی مناسبت سے منتخبہ موضوع پر منعقد ہونے والے ورکشاپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل،ڈاکٹر محمد غوث کنوینر ورکشاپ،ڈی سری پتی نائیڈوآرگنائزارو صد ر شعبہ سیاسیات ا ور ڈاکٹر عزیزموجود تھے۔اس ورکشاپ کا موضوع ’’انتخابی رویے کی حکمت عملی : مسائل اور چنوتیاں ‘‘دیا گیا ہے ۔ اس ورکشاپ کی تیاریوں کاآغاز ہوچکا ہے۔ سمینار کی انتظامی کمیٹی میں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل سرپرست اعلی ہونگے ،پروفیسرجی۔ سدرشنم سابق صدر شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآباد،ڈاکٹر کے وائی رتنم ،ڈاکٹر ای وینکٹیشو شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآباد سرپرست ہونگے،ڈاکٹرمحمد غوث اس ورکشاپ کے کنوینر ہونگے۔ اس سمینار میں ہندوستان میں ووٹرس کے انتخابی رویے کی حکمت عملی پر غور وفکر کیا جائے گا مزید یہ کہ ریاست ،سیول سوسائٹی،میڈیا،سیاسی جماعتوں کی انتخابی اصلا حات پر بھی غور وفکر کیا جائے گا۔اس ورکشاپ کے ذیلی موضوعات بھی دئے گئے ہیں۔اس ایک روزہ قومی ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر اجلاس ہونگے ۔جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ و ریسرچ اسکالرمقالے پیش کریں گے ،انتخابی رویے کی حکمت عملی ،انتخاب کے معاصرمسائل الیکشن کمیشن کے رول پر بحث و مباحثہ ہوگا۔ڈاکٹر محمد غوث کنوینرنے اس قومی ورکشاپ میں اساتذہ اور ریسرچ اسکالر سے شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔ شرکت کے لئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 20ڈسمبردی گئی ہے شرکت کے لئے فارم ای میل پر روانہ کریں ای میل اڈریس ہے مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر محمد غوث سے فون نمبر 09030853239 پر ربط پیدا کریں۔
شعبہ نشر و اشاعت

Share
Share
Share