کڈپہ میں دو صد سالہ جشنِ سرسید احمد خان : – ڈاکٹر وصی بختیاری

Share


کڈپہ میں دو صد سالہ جشنِ سرسید احمد خان
یکروزہ ریاستی کانفرنس اور مشاعرہ کا انعقاد

رپورٹ : ڈاکٹر وصی بختیاری

آج رائل سیما کے ادبی مرکز شہر کڈپہ میں سرسید احمد خان کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے موقعہ پر یکروزہ ریاستی سمینار اور کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا- اس کانفرنس مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر ایس. محمد نعمان صاحب بے شرکت فرمائی- انہوں نے وسیلہ ٹی وی کے ڈائرکٹر اور کانفرنس کے آرگنائزر جناب محمود شاہد اور جناب شکیل احمد شکیل صاحب کی خدمت میں پچاس ہزار روپے کی رقم کا چیک پیش کیا-

سامعین اور شرکائے کانفرنس نے آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے عطا کردہ پچاس ہزار روپے کی رقم پر یہ محسوس کیا کہ اکیڈمی نے ایک تاریخ رقم کی ہے کیوں کہ ماضی میں کبھی ریاستی اکیڈمی کی جانب سے اتنی رقم حاصل نہیں کی جا سکی تھی-
اس کانفرنس کا انعقاد وسیلہ ٹی وی کی جانب سے کیا گیا، جس میں اردو اکیڈمی اور انجمن ترقی اردو کا تعاون شامل رہا-
اس کانفرنس میں سرسید احمد خان کی خدمات اور علی گڑھ تحریک سے متعلق موضوعات پر جونیئر کالج، ڈگری کالج اور پی جی کے طلبہ کے لیے تحریری و تقریری مقابلے منعقد ہوئے- طلبہ میں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے- کانفرنس میں مقامی و بیرونی مندوبین شامل تھے- وشاکھا پٹنم سے جناب عثمان انجم (مدیرِ اصنام شکن)، اور ان کے ہمراہ ساحلی آندھرا کے دو مقالہ نگار بھی شریک رہے- پروفیسر قاسم علی خاں(کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی، کرنول)، ڈاکٹر سید وحید کوثر (سابق صدرِ شعبہ اردو، ادونی آرٹس اینڈ سائنس کالج)، ڈاکٹر محمد نثار احمد (شعبہ اردو، سری وینکٹیشورا یونیورسٹی، تروپتی)، ڈاکٹر سید حیدر علی (صدر شعبہ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث، مدن پلی) ڈاکٹر سید وصی اللّٰہ بختیاری عمری اور ڈاکٹر شیخ فاروق باشا عمری (شعبہ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج، رائے چوٹی)، جناب ستار فیضی (اردو مدرس و شاعرِ دھنک)، ڈاکٹر سید محی الدین امجد، جناب سید یوسف صفی،
جناب افتخار جمال، جناب امیر بابو، جناب صلاح الدین، ڈاکٹر محبوب باشا، جناب نذیر احمد اور دیگر مقامی و بیرونی افراد موجود رہے-
سرسید اور أدبِ أطفال کے نظریات کے موضوع پر ڈاکٹر محمد نثار احمد نے مقالہ پیش کیا- ڈاکٹر شیخ فاروق باشا عمری نے سرسید کی اداریہ نویسی پر مقالہ پیش کیا- ڈاکٹر حیدر علی نے سرسید کی حیات و خدمات کے چند روشن پہلو پر مقالہ پیش کیا- پروفیسر قاسم علی خاں، ڈاکٹر سید وحید کوثر، ڈاکٹر سید وصی اللّٰہ بختیاری، جناب محمود شاہد اور جناب سید ہدایت اللہ نے سرسید کی شخصیت کے مختلف گوشوں کو اپنی تقریروں میں پیش کیا-
اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر محمد نعمان صاحب نے کانفرنس کی تمام نشستوں میں بھرپور شرکت کی- عوامی اجلاس، ادبی نشست، طلبہ کے مقابلوں اور مشاعرے میں پوری مستعدی اور دلجمعی کے ساتھ شریک رہے، حالانکہ وہ ایک طویل سفر کر کے پہنچے تھے، جس سے ان کی اردو دوستی اور اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ ایک فرد ہونے کی تصدیق ہوتی ہے-
کانفرنس کے منتظمین میں جناب محمود شاہد (سی ای او وسیلہ چینل، شاعر و افسانہ نگار اور ناقد)، جناب سید شکیل احمد شکیل (ڈائریکٹر وسیلہ چینل و شاعر و استاذ اردو)، جناب سعید نظر (کویت)، جناب سید ہدایت اللہ (سکریٹری انجمن ترقی اردو، آندھرا پردیش)، جناب ڈاکٹر سید محی الدین امجد، جناب سید ستار فیضی (صدر، رائل سیما اردو رائٹرز ایسوسی ایشن)، جناب سید عبد القدیر پرویز، جناب مقبول احمد مقبول، جناب غیاث الدین شارِب، جناب جمشید علی خان، جناب سید سہیل، منصور علی خان، جناب شبیر اور دیگر شامل ہیں-

Share
Share
Share