بہترحکمرانی اور موثر نظم و نسق کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری

Share


بہترحکمرانی اور موثر نظم و نسق
کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری

ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں قومی سمینار

ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں قومی سمینار سے پروفیسر راجہ راتنم ،پروفیسر ایس اے ایم پاشاہ کا خطاب 

محبوب نگر(ای میل)ملک کی تعمیر نو کے لئے نظم ونسق عامہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے نظم ونسق عوام کو بہتر خدمات اور سہولتیں فراہم کرتا ہے نظم ونسق کو آزادیانہ ،خانگیانہ اورعالمیانہ کے اس دور میں نئے نئے چیلنجز کا سامنا ہے لہذا اس مضمو ن کے جدید رحجانات سے واقف ہونا وقت کا اولین تقاضہ ہے

ان خیالات کا اظہار پر وفیسر راجہ رتنم وائس چانسلر پالمورو یونیوسٹی محبوب نگر نے ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج (خودمختار)محبوب نگر شعبہ نظم و عامہ کی جانب سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے تعاون سے منعقد ہونے ایک روزہ قومی سمینار سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قانون حق اطلاعات بھی عام شہریوں کے لئے انتظامی جوابدہی کا ایک اہم ذریعہ ہے اس سے عام شہریوں کو استفادہ کرنا چاہئے سمینار میں نظم ونسق عامہ کے رحجانات پر تحقیق کی نئے راہیں ہموار ہونگی۔ پروفیسر سعید عبدالمنیم پاشاہ صدر شعبہ سیاسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی سر گرمیوں کا مرکز شہری ہوتے ہیں اور نظم و نسق شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرتا ہے چنانچہ حکومت اور نظم ونسق کی سرگرمیوں میں جتنا زیادہ اضافہ ہو گا شہریوں سے بھی حکومت کا تعلق بڑھے گا- اکیسویں صدی ٹکنالوجی کی صدی ہے اس صدی میں نظم و نسق عامہ میں بھی نئے رحجانات فروغ پا رہے ہیں جن میں شہریانہ ،آفات سماوی کا انتظامیہ،بہتر حکمرانی ، الکٹرانک حکمرانی اور عوامی کردار و دیگر شامل ہیں بہتر حکمرانی اور موثر نظم و نسق کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ رشوت خوری ایک عالمی مسئلہ ہے رشوت خوری کے خاتمہ کے لئے بھی نظم ونسق عامہ کو ضرورت ہے کہ نئی انتظامی تکنیک کے ذریعہ اس کا خاتمہ کریں۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ بھی نظم و نسق کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد نے اختتا می اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے اوراسے عوام دوست بنایاجائے۔ نظم ونسق جب عوام کی ضروریات سے واقف ہوگا تو ملک میں ایسے قوانین بنائے جائیں گے جس سے عوامی فلاح وبہبود ممکن ہوسکے گی جوبہتر حکمرانی کی اولین شرط ہے۔اس ایک روزہ قومی سمینار کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا ڈاکٹر وی ۔گیتا نائیک کنوینر سمینارنے افتتاحی کلمات ادا کئے افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر جی یادگیری ، پرنسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج(خود مختار) محبوب نگرنے انجام دی مہمان خصوصی پروفیسر بی ۔راجہ رتنم ،وائس چانسلر پالمورو یونیورسٹی ، محبوب نگرنے سمینار کے سوونئیرکا رسم اجراء انجام دیا۔سمینارکا کلیدی خطبہ پروفیسرپارتھا سارتھی ڈائرکٹرعلاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد نے پیش کیا۔سمینار میں چار ٹکنیکل اجلاس منعقد ہوئے جس کی صدارت ڈاکٹر کنیزظہر ہ، صدر شعبہ نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادڈاکٹر امریندر ریڈی ،نائب ڈائرکٹرعلاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد،للت کمار شعبہ نظم و نسق عامہ عثماینہ یونیورسٹی نے کی ۔ان چار اجلاسوں میں 50 سے مقالہ پیش کئے گئے ۔شام چار بجے اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل یم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگرنے کی اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر آئی پانڈو رنگا ریڈی ر جسٹرار،پالمورو یونیورسٹی ، محبوب نگرنے شرکت کی اور مقالہ نگاروں میں اسنادات تقسیم کئے اس سمینار میں اساتذہ، اسکالراور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عبدالقیو م اسوسیٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی شعبہ نظم و نسق عامہ میں دیرنیہ خدمات پر کارنامہ حیات ایورڈ پیش کیا گیا۔مسٹر روی کمار معاون کنوینر،وینکٹ ریڈی ، ڈاکٹر عزیز سہیل ،آفرین سلطانہ ،سرپی پتی نائیڈو نے نظا مت کے فرائض انجام دئے ۔اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر کے پدماوتی ،ڈاکٹر وینکٹیشورلو،راگھویندار ریڈی ،ڈاکٹر محمد غوث ،عارفہ جبین ،آمنہ ممتاز جہاں،واجدہ بیگم،شیخ شجاعت علی و دیگر لیکچررس موجود تھے۔اساتذہ برداری ، اسکالر س طلبہ کی کثیر تعداد نے اس سمینار میں شرکت کی۔ڈاکٹر گیتا نائیک کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
———

Share
Share
Share