ایم وی ایس ڈگری کالج میں قومی سمینار : – ’’ نظم و نسق عامہ میں ابھرتے رحجانات ‘‘

Share


ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں
7ستمبرکو قومی سمینار

بعنوان’’ نظم و نسق عامہ میں ابھرتے رحجانات ‘‘

پروفیسر راجہ رتنم،پروفیسر رحمت اللہ،پروفیسر پارتھا سارتھی ،پروفیسر ایس اے ایم پاشاہ و دیگر کی شرکت
محبوب نگر(ای میل)ڈاکٹر وی ۔گیتا نائیک کنوینر سمینارکی اطلاع کے بموجب شعبہ نظم و نسق عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج(خودمختار) محبوب نگر کے زیراہتمام بہ تعاون قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی اور بہ اشتراک علاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار بعنوان’’ نظم و نسق عامہ میں ابھرتے رحجانات ‘‘کا 7ستمبر2017ء بروزجمعرات صبح 10 بجے آغازعمل میں آئےگا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر جی یادگیری ، پرنسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج(خود مختار) محبوب نگرکریں گے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر بی ۔راجہ رتنم ،وائس چانسلر پالمورو یونیورسٹی ، محبوب نگرشرکت کریں اور سمینار کے سوونئیرکا رسم اجراء انجام دیں گے ۔مہمانان اعزاز ی کے طور پرپروفیسرآر۔ لمبادری ، نائب چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر یجوکیشن اورپر وفیسر ایس اے ایم پاشاہ ،صدر شعبہ سیاسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی شرکت فرمائینگے ۔سمینارکا کلیدی خطبہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادو پروفیسر پارتھا سارتھی ڈائرکٹرعلاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دیں گے ۔سمینار میں چار ٹکنیکل اجلاس ہونگے جس کی صدارت ومعاونت ڈاکٹر کنیزظہر ہ، صدر شعبہ نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر سید نجی اللہ اسسٹنٹ پروفیسرنظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹراشتیاق احمد اسسٹنٹ پروفیسرنظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادپروفیسر رویندر کور، شعبہ نظم و نسق عامہ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر امریندر ریڈی ،نائب ڈائرکٹرعلاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآبادکریں گے۔شام چار بجے اختتامی اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل یم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر کریں گے اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر آئی پانڈو رنگا ریڈی رجسٹرار،پالمورو یونیورسٹی ، محبوب نگرشرکت کریں گے جب کہ مہمانان اعزازی کے طور پرڈاکٹر اسلام الدین مجاہد،اسوسیٹ پروفیسر سیاسیات اردو آرٹس کالج حمایت نگرشریک رہیں گے۔اس سمینار میں قومی سطح سے اساتذہ اور اسکالر شرکت کریں اور اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔سمینار میں ڈاکٹر عبدالقیو م اسوسیٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی شعبہ نظم و نسق عامہ میں دیرنیہ خدمات پر کارنامہ حیات ایورڈ سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹر گیتا نائیک کنوینر ،مسٹر روی کمار معاون کنوینر اور ڈاکٹر عزیز سہیل نے اساتذہ برداری اور اسکالر س سے سمینار میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
شعبہ نشر و اشاعت

Share
Share
Share